بھٹکل جالی میں انڈر گراونڈ ڈرینیج کا مسئلہ؛ ممکنہ کنووں کو خراب کرنے والے چمبرس کی درستگی کے بعد ہی کام کو بڑھایا جائے گا آگے؛ ایک ہفتہ کے اندر سڑکوں کی مرمت کی یقین دھانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th June 2021, 1:22 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/جون (ایس او نیوز)  بھٹکل کے جالی پٹن پنچایت حدود میں  تعمیر کئے جارہے  انڈر گراونڈ ڈرینیج (یو جی  ڈی)  کا مسئلہ بارش کے بعد مزید پیچیدہ ہونے کے بعد  گذشتہ روز  جالی پنچایت آفس میں  واٹر بورڈ انجینر سمیت  بھٹکل انڈر گراونڈ ڈرینیج کے کام کرنے والے کنٹریکٹر کے  ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں   یہ طئے پایا کہ  جتنے بھی چمبروں میں پانی اوور فلو ہورہا ہے اور جن چمبرس سے کنویں خراب ہونے کا خدشہ ہے، اُن تمام چمبروں کو   اوپن کرکے اُس کی  مکمل جانچ کی جائے گی اور  چمبرس میں خرابی پائی جانے کی صورت میں اگلے ایک ہفتہ کے اندر اس کی درستگی کی جائے گی۔  جب تک  ان چمبروں کی درستگی کا کام مکمل نہیں ہوگا،  انڈر گراونڈ ڈرینیج کا کام  آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

میٹنگ میں  اس بات کا بھی فیصلہ لیا گیا کہ  یو جی  ڈی  کام کی وجہ سے جہاں جہاں سڑکیں خراب ہوئی ہیں  ، اُن تمام راستوں کو اگلے ایک ہفتہ کے اندر درست کیا جائے گا اور عوام کو چلنےپھرنے یا سواریاں لے جانے میں جو پریشانیاں ہورہی ہیں، اُن پریشانیوں کو دور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ  کئی علاقوں میں راستوں کے درمیان یا راستوں کے کنارے کھدائی کرکے تار روڈ اور کانکریٹ روڈ کو توڑ کر  پائپ لائن بچھائی گئی ہیں اور وہاں اوپر سے مٹی ڈال کر سڑک ہموار کی گئی ہے، جس کی وجہ سے  بارش ہوتےہی  اُن راستوں کی حالت  بد سے بدتر ہوگئی ہے ۔

جالی پٹن پنچایت کے نئے چیف آفسر رامچندرا منجوناتھ  ورنیکر نے ممبران کا استقبال کرتے ہوئے میٹنگ کی غرض و غایت بیان کی ، انہوں نے  یو جی ڈی کے کاموں سے عوام کو ہورہی پریشانیوں  کا تذکرہ کرتےہوئے بتایا کہ  انجینر اور کنٹریکٹروں کو چاہئے کہ وہ  عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر  کام آگے بڑھائیں، انہوں نے کہا کہ عوام  علاقہ کے  کونسلروں کو اپنے مسائل بیان کرتےہیں اور  کونسلروں کو عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے،  اِس لئے کن علاقوں میں کس طرح کے مسائل ہیں اُن مسائل کو دور کرتےہوئے کام کو آگے بڑھائیں۔

جالی پنچایت کے کونسلر ایڈوکیٹ عمران لنکا،  آدم پنمبور  اورجالی پنچایت اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین  بلال  قمری نے یو جی ڈی سے ہورہے عوامی مسائل کو  ایک کے بعد ایک تفصیل کے ساتھ بیان کئے اور  کاروار سے تشریف فرما  واٹر بورڈ کے اسسٹنٹ انجینئر  ششی دھر ہیگڈے اور کنٹریکٹر نیز سائیڈ انجینئرشیلیش کو متنبہ کرایا کہ اگر کام معیاری نہیں ہوگا اور عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُترے گا تو پھر اُنہیں  کام کو آگے بڑھانے نہیں دیا جائے گا۔ کونسلر بلال اس بات پر سخت ناراض نظر آئے کہ  یو جی ڈی کے جو چمبرس کارگیدے ، گڈلک روڈ اور کے ایچ بی کالونی میں تعمیر کئے گئے ہیں،  بارش کا پانی اُس کے اندر کیسے پہنچ رہا ہے اور  زمین کی جن جھریوں کے ذریعے پانی کو کنووں میں جانا چاہئے، وہ چمبرس میں کیسے داخل ہورہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر جھریوں سے پانی  چمبرس میں داخل ہوسکتا ہے تو اُسی جھریوں سے گھٹر کا پانی کنووں میں بھی جمع ہوسکتا ہے۔ اسی طرح  کونسلر ایڈوکیٹ عمران لنکا نے بتایا کہ  وہ اُس وقت تک اپنے علاقہ میں یو جی ڈی کا کام کرنے نہیں دیں گے جب تک  کونسلروں کو  ٹیکنیکلی کام کی تفصیلات نہیں بتائی جائے گی۔عمران لنکا نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ابھی تک  واٹر بورڈ کی طرف سے یا  تعمیراتی  کام کرنے والے کنٹریکٹر کی طرف سے ویٹ ویل کہاں کہاں تعمیر کئے جائیں گے اُس کا کوئی پلان ہی نہیں بنایا گیا ہے، ابھی تک انجینر نے ویٹ ویل کےلئے جگہوں کی نشاندہی نہیں کی ہے اور بغیر کسی  منصوبہ بندی کےہی  پائپ لائن بچھائے جارہے ہیں۔ جب ششی  دھر ہیگڈے نے اپنی پرانی والی بات کو دہرانے کی کوشش کی کہ  یوجی ڈی پروجکٹ کو مرکزی حکومت کی طرف سے  منظور کیا گیا ہے اس لئے آپ ممبران اپنی میٹنگ میں جو قرار داد منظور کرکے حکومت کو روانہ کرتے ہیں،  اُس قرارداد کو دیکھتے ہوئے    حکومت   اگر ہمیں کام روکنے کی ہدایت دے گی تو ہم کام کو روک دیں گے، تو  جالی پنچایت کے سابق صدر آدم پنمبور نے  انجینر کو آڑےہاتھ لیا اور کہا کہ جالی پنچایت کی طرف سے   حکومت کو  کام روکنے کےکوئی سفارش  نہیں کی گئی ہے،  بلکہ کام کو  مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ مکمل کرنے اور معیاری کام کی طرف توجہ دلاتےہوئے  قرار داد روانہ کی گئی تھی  انہوں نے کہاکہ کام کو بہتر طور پر ا نجام دینے کےلئے واٹر بورڈ کسی بھی طرح کا تعاون نہیں کررہا ہے اور آئندہ چل کر عوام کو جن مسائل کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے، اُسے دور کرنے کی طرف توجہ دلانے کے باوجود  واٹر بورڈ اُن مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہی نہیں ہے۔جواب دیتےہوئے انجینر ششی دھر ہیگڈے نے کہا کہ کام میں  کوالٹی کا جہاں تک معاملہ ہے ، اُس کےلئے آپ جالی پنچایت میں ہی  ایک کمیٹی بنائیں اورکئے جارہے  کاموں کی نگرانی کریں اورکہاں کہاں کام صحیح ڈھنگ سے نہیں ہورہا ہے،ا ُس کی رپورٹ ہمیں دیں تو ہم   وہاں صحیح ڈھنگ سے کام کرسکیں گے اور پنچایت کی طرف سے ہی نگرانی رہے گی تو  آپ کو آئندہ چل کر مسائل نہیں ہوں گے۔ بہرحال کافی بات چیت اور بحث مباحثہ  کے بعد انجینر کو ہدایت دی گئی کہ وہ پہلے تعمیر شدہ چمبرس کی درستگی تک اور خستہ حال  سڑک کی مرمت تک کام کو روک دیں اور چمبرس کو درست کرنے کے بعد ہی کام کو آگے بڑھائیں۔ اسی طرح پائپ لائن بچھانے کےلئے راستوں کی کھدائی کا کام بھی  روک دیا جائے اور پہلے خستہ حال روڈ کی مرمت کی جائے۔

جالی پٹن پنچایت کی صدر بی بی شمیم بانو نے میٹنگ کی صدارت کی، نائب صدر فرحانہ ارشاد ائیکری سمیت کافی دیگر کونسلرس بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ کی مکمل وڈیو ریکارڈنگ: 

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...