بھٹکل میونسپالٹی انتخابات کے لئے51 اُمیدواروں نے داخل کیا پرچہ نامزدگی؛ 9 اُمیدوار بلامقابلہ منتخب ہونا طئے؛ 29 مئی کو ہوں گے انتخابات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2019, 5:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالٹی کے لئے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں جملہ 23 سیٹوں کے لئے 51 اُمیدواروں نے  53 پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ جمعرات کو پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی جس کے ساتھ ہی  یہ صاف ہوگیا ہے کہ جملہ 23 سیٹوں میں  سے 9 سیٹوں پر کوئی مقابلہ نہیں ہوگا کیونکہ ان سیٹوں  پر صرف ایک ایک  اُمیدوار نے ہی پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں،  چھ وارڈوں پر دو دو اُمیدوار  جبکہ چار وارڈوں میں تین تین اُمیدوار میدان میں ہیں۔ تین وارڈوں کے لئے چار چار اُمیدوار اور وارڈ نمبر  11 پر جملہ چھ اُمیدواروں نے  پرچہ داخل کیا ہے۔ ان باتوں کی جانکاری الیکشن آفسر ایم بی پاٹل نے دی جو بھٹکل کے تحصیلدار بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ   آج پیپروں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے  اور تمام پرچے  درست  پائے گئے ہیں، اس  کے ساتھ ہی نو سیٹوں پر اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب ہونا تقریباً طئے ہے،  اُن کے نام یہ ہیں:

وارڈ نمبر؛ 1 ..... سبین تاج، 2:  پرویز قاسمجی،   5: جگناتھ گونڈا،  9: شبینہ شینگیری،   12: عبدالروف نائطے،  13: آسیہ سدی باپا،   14: روبینہ ذاکر حُسین،  17: محمد عظیم محتشم اور وارڈ نمبر 21: چامنڈی فاطمہ

یاد رہے کہ   20/مئی کو پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ ہے، جس کے دوران بعض اُمیدوار  اپنے پرچے واپس لے سکتے ہیں،  اُس کے بعد ہی  مطلع صاف ہوجائےگا کہ کہاں کہاں انتخابات ہوں گے اور کن کن  وارڈوں میں اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ  میونسپالٹی انتخابات میں جن امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، اُن میں  سب سے زیادہ یعنی 37 پرچے آزاد اُمیدواروں کی طرف سے داخل کئے گئے ہیں، نو پرچے بی جے پی، پانچ کانگریس اور  دو پرچے جے ڈی ایس کی  طرف سے داخل ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...