بھٹکل ٹاون میونسپالٹی کے لئے صدر اور نائب صدر کے لئے انتخابات اب 5 نومبر کو کئے جانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2020, 11:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 31 اکتوبر (ایس او نیوز)  عدالت میں اسٹے، پھر اسٹے ہٹنے کے بعد اب بھٹکل تحصیلدار روی چندرا نے ٹاون میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر کے  انتخاب کے لئے 5 نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

 ٹاون میونسپل    کاونسلرس کے نام جاری سرکیولر کے مطابق بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کی نو ویں میقات کے لئے صدر اور نائب صدر کا انتخاب 5 نومبر کو  کونسلرس کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ سرکیولر کے مطابق صبح دس بجے کاروائی شروع ہوگی جو 11:30 بجے تک چلے گی۔  یاد رہے کہ یہ دونوں عہدے عام زمرے میں ہیں۔ 

جیسا کہ پہلے بتایا جاچکا ہے، بھٹکل ٹاون میونسپل کونسل کے جملہ  23 کونسلروں میں   تین چار کونسلروں کو چھوڑ کر باقی زیادہ تر کونسلرس قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی حمایت سے جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس میں  16 کونسلرس مسلم ہیں۔ اس بنا پر تنظیم  کی طرف سے  صدر اور اور نائب صدر کے عہدوں کے لئے جن  اُمیدواروں کو میدان میں اُتارے گی، اُن کی جیت تقریباً یقینی ہے۔

بتاتے چلیں  کہ قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم میں گذشتہ روز ہوئی انتظامیہ میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ ہوچکا ہے کہ  تنظیم کی طرف سے  صدر کے عہدہ کے لئے سابق میونسپل صدر پرویز قاسمجی اور نائب صدر کے عہدہ کے لئے  قیصر محتشم کو منتخب کیا ہے جو 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں کھڑے ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔