بھٹکل: نومبر 10 سے پہلے پہلے میونسپل صدر اور نائب صدر کے انتخابات مکمل کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت؛ پرویز کا صدر اور قیصر کا نائب صدر بننا تقریبا طئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd October 2020, 11:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 نومبر(ایس او نیوز) ٹاون میونسپالٹی سمیت پٹن پنچایت کے لئے صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے انتخابات پر لگا اسٹے ہٹ چکا ہے اور ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10 نومبر سے پہلے پہلے ان انتخابات کی کاروائیوں کو مکمل کرے۔

بھٹکل میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر  دونوں عہدے عام زمرے میں رکھے گئے ہیں اس بنا پر ان عہدوں کو حاصل کرنے کے خواہشمند کونسلرس بھی زیادہ ہیں، مگر بھٹکل میونسپل کونسل میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کی حمایت سے جیت حاصل کرنے والے کونسلروں کی تعداد زیادہ ہونے کی بنا پر  تنظیم  کی میٹنگ میں  جن اُمیدواروں کو  ان عہدوں کے لئے کھڑا کرنے کا فیصلہ ہو گا، اُن کی جیت تقریبا یقینی مانی جاتی ہے۔ 

پرویز قاسمجی صدر اور قیصر محتشم نائب صدر: 
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے اپنی میٹنگ میں  پرویز قاسمجی کو صدر اور قیصر محتشم کو نائب صدر کے عہدوں کے لئے اپنا اُمیدوار منتخب کیا ہے۔ اب بھٹکل تحصیلدار کی جانب سے انتخابات کی نئی تاریخ طے کرنا باقی ہے۔ جیسے ہی نئی تاریخ کا اعلان ہوگا، ان عہدوں پر  تنظیم کی طرف سے میدان میں اُتارے گئے دونوں اُمیدواروں کی جیت تقریبا یقینی  ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو: دیواروں پر اشتعال انگیزتحریر کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کی وضاحت 

کل 3 دسمبر کو میڈیا میں یہ خبر عام ہوگئی تھی کہ چند دن پہلے منگلورو شہر میں دو مقامات پر لشکر طیبہ اور طالبان کی حمایت میں جو اشتعال انگیزپیغام لکھنے کے الزام میں منگلورو سٹی پولیس نے تیرتھ ہلّی کے محمد نذیر نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

سرسی : وشوناتھ کی طرف سے ظاہری طورپر بیان دینا ٹھیک نہیں ہے: وزیر جگدیش شٹر

اگرکسی کو لیڈران کے خلاف عدم اطمینا ن ہے کوئی شکایت ہے تو وہ ریاستی پارٹی صدر کے ساتھ بات کرے ۔ اس طرح سب کے سامنے ظاہری طورپر  بیان بازی  اچھی روایت نہیں ہونے کا وزیر برائے بڑی اور متوسط صنعت کاری جگدیش شٹر نے خیال  ظاہر  کیا۔

کاروار:وزیر داخلہ بسوراج بومائی کا کاروار دورہ : رات کےکرفیو کے متعلق اگلے دودنوں میں فیصلہ ہوگا

’مراٹھا ترقی بورڈ‘ کے  قیام کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے اعلان کئے گئے 5دسمبر کے بند کے دوران اگر  زبردستی بند کرایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اس بات کا انتباہ   ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے  دیا۔

منی پال : خصوصی اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں کو دوگنا کرنے کی مانگ لے کر علامتی احتجاج

ریاست کے خصوصی اسکولوں (معذور واپاہج اسکول) کے معذور و اپاہج اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ اپنے اعزازیہ کو دوگنا کرنےسمیت کئی مطالبات کو لےکر کرناٹکا راجیہ  خصوصی اساتذہ سنگھ اُڈپی ضلع شاخ کی جانب سے منی پال میں واقع ڈپٹی کمشنر دفترکے سامنے ایک دن کا علامتی احتجاج درج کیا۔