بھٹکل میونسپالٹی افسران نے مارا مختلف دکانوں پر چھاپہ : سوکلو سے زائد پلاسٹک تھیلے ضبط، ہزاروں روپئے جرمانہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd August 2019, 12:49 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/اگست (ایس اؤ نیوز) حکومت کی جانب سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے بعدبھٹکل میونسپالٹی افسران وقفے وقفے سے مختلف  دکانوں پر چھاپے مار کر پلاسٹک تھیلیوں کو ضبط کررہے تھے، مگر اب اس میں سختی پیدا کرتے ہوئے پلاسٹک تھیلیوں کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ  دکانوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جارہا ہے۔ آج جمعرات کو  میونسپالٹی حکام نے  2ٹیموں کو ترتیب دیتےہوئے  میونسپالٹی حدود کی  مختلف دکانوں پر چھاپہ مارتے ہوئےسو کلو سے بھی زائد  پلاسٹک تھیلیوں کو ضبط کرلیا ہے۔  ساتھ ساتھ دکانداروں پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اُن پر  جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

نوائط کالونی اور  مدینہ کالونی حدود میں ماحولیاتی افسر وینکٹیش ناؤڈا کی ٹیم نے   مختلف دکانوں میں چھاپہ مار کاروائی کی تو دوسری طرف   ترکاری مارکیٹ اور  پرانے بس اسٹانڈ کے اطراف بلدیہ کی سنئیر صحت عامہ کی افسر سوجیا سومن کی قیادت والی ٹیم نے مختلف دکانوں پر چھاپہ مارا۔ بلدیہ انجنئیر امیش مڈیوال ، دیانند دیسائی  و دیگر عملہ اس  کارروائی میں شریک تھا۔  بتایاگیا ہے کہ جمعہ کو بھی چھاپہ ماری جاری رہے گی۔ 

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے صحت عامہ آفسر سوجیا سومن نے بتایا کہ پلاسٹک تھیلوں پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد کرنے کے تعلق سے بار بار دکانداروں کو  خبر دی گئی تھی، اس کے باوجود دکاندار پلاسٹک تھیلوں کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس سے  پہلے صرف پلاسٹک تھیلیوں  کو ضبط کیا گیا  تھا، مگر اب  پلاسٹک تھیلیوں کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ  پہلی بار دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی بار 500 روپئے تا 1000 روپیہ تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، دوسری بار اُس کا دوگنا جرمانہ ہوگا جبکہ تیسری بار دوسری مرتبہ کا دوگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا، تین مرتبہ پکڑے جانے کے بعد بھی اگر پلاسٹک تھیلے دکانوں سے  برآمد ہوتے ہیں تو  پھر متعلقہ دکانداروں کے خلاف  کیسس فائل کئے جائیں گے۔

سوجیا سومن نے یہ بھی بتایا کہ  اگر کوئی شخص اپنے ہاتھ میں پلاسٹک تھیلا لے کر جاتا ہوا دیکھا گیا تو اُس پر بھی کاروائی ہوگی  اور پہلی مرتبہ پکڑے جانے پر سو روپیہ، دوسری  اور تیسری بار اُس کا دُگنا  جرمانہ عائد کیا جائے گا اور تین بار کے بعد بھی اگر کوئی شخص پلاسٹک تھیلے کے ساتھ پکڑا جاتا ہے تو پھر اُس کے خلاف کیس فائل کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک تھیلوں کا استعمال بند کردیں، یہ صحت کے لئے بے حد مضر ہے، جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...