بھٹکل ٹی ایم سی میٹنگ میں اراکین نے اٹھایامچھلی مارکیٹ منتقل کرنے کا مسئلہ ۔ دیگر اہم امور پر بھی ہوا غور وخوض

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd September 2020, 8:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3؍ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت کی صدارت میں منگل کو  ٹاؤن میونسپل کاونسل کے منتخب اراکین کی نشست منعقد ہوئی۔جس میں کاونسلر عبدالرؤف نائطے اور عبدالعظیم نے پرانے بس اسٹانڈ کے پاس واقع پرانی مچھلی مارکیٹ کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پچھلی میعاد میں مارکیٹ منتقل کرنے کی قرار داد اُس وقت کے اراکین نے منظور کی تھی۔ اب موجودہ اراکین بھی  مارکیٹ منتقل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔لیکن افسران  اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 اس کا جواب دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر  بھرت نے کہا کہ مچھلی فروشوں  اور اطراف کے دکانداروں کو اس پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اور یہ کام آگے بڑھ رہا ہے۔ کاونسلر قیصر محتشم  نے   بتایا کہ 200کروڑ روپے کی لاگت سے  چل رہےیو جی ڈی منصوبے کے تعلق سے  کونسلروں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ  اس پروجکٹ پر  اصل ٹھیکیدے دار  کام نہیں کررہا ہے بلکہ ذیلی ٹھیکیداروں کی جانب سے کام آگے بڑھ رہا ہے۔اور تعمیری کام کے معیارپر سوالیہ نشا ن لگے ہوئے ہیں۔ اس بات کی حمایت کاونسلر عبدالرؤف نے بھی کی۔ اس معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ کے انجینئر کو ہدایت دی کہ وقتاً فوقتاً کام کی رفتار اور معیار کی جانچ کیا کرے۔ کاونسلر فیاض ملا اور پاسکل گومز نے اسٹریٹ لائٹ کا مسئلہ اٹھایااور کہا کہ اس کا انتظام اطمینا ن بخش طریقے پر نہیں ہورہا ہے۔کاونسلر موہن نائک نے منکولی میں بارش کے موسم میں پانی  کی نکاسی کا نظام درست نہ ہونے اور اس کی وجہ  سے عوام کو درپیش مشکلات کا مسئلہ اٹھایا ۔ اس کے علاوہ بلدیہ کا ٹیکس وصولی سمیت اس بات کی طرف بھی اے سی کی توجہ دلائی کہ  ڈپارٹمنٹ ٹھیک ڈھنگ سے کام نہ کرنے کی  وجہ سے بلدیہ کی آمدنی متاثر ہورہی ہے۔

 آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے اراکین سے مخاطب ہوکر کہا کہ کووڈ سے نجات پانے کے لئے تمام لوگوں کے تعاون کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ اگر ضلع بھر کی صورتحال کو دیکھیں تو بھٹکل میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس لئے عوام کو غفلت اور بے پروائی کا مظاہرا نہیں کرنا چاہیے۔اس موقع پرٹی ایم سی  چیف آفیسر دیوراج، پروجیکٹ وینو گوپال شاستری  اور دیگر افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔