بھٹکل میں سوچھتا ہی سیوا ،پلاسٹک پابندی جاتھا پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2019, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:09؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)کرناٹکا حکومت تعلقہ انتظامیہ ، تعلقہ پنچایت، بھٹکل میونسپالٹی ، پٹن پنچایت جالی ، مختلف محکمہ جات اور تنظیموں اور اداروں کے اشتراک سے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے موضوع پر پلاسٹک پر پابندی عائد کرنےو الے جاتھا پروگرام کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے ہری جھنڈی دکھائی۔

بھٹکل میونسپالٹی صحن سے شروع ہوئی پلاسٹک ممنوع ریلی ماری کٹا، پھول بازار، آنند آشرم کانونٹ میدان پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔  پلاسٹک ممنوع جاتھا میں تحصیلدار وی پی کوٹرولی، چیف آفیسر دیوراج ، تعلقہ پنچایت افسر لکشمی نارائن سوامی ، جالی پنچایت چیف آفیسر وینو گوپال شاستری ، ہیسکام انجنئیر، بلدیہ صحت عامہ افسر سوجیا سومن وغیرہ موجود تھے۔ اس سے پہلے دی نیو انگلش پی یوکالج کے طلبا نے پلاسٹک پرپابندی کے متعلق پیش کیاگیا نکڑ ناٹک عوامی بیداری میں معاون ثابت ہوا۔ بھٹکل سرکاری ڈگری کالج ، انجمن ڈگری کالج ، این سی سی شعبہ اور گرو سدھیندار کالج کے طلبا جاتھا میں شریک تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...