بھٹکل ٹی ایم سی نے کیا ہے سڑک کنارے بیوپاریوں کی ووٹر لسٹ کا مسودہ تیار۔اعتراض داخل کرنے کی آخری تاریخ 20ستمبر
بھٹکل9/ستمبر (ایس اونیوز) بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کے چیف آفیسر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق دین دیال انتیودما یوجنا کے ذیلی شعبے نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن(این آر ایل ایم) کے تحت سال 15-2014سے 19-2018 تک سڑک کنارے بیوپاریوں کا سروے کرنے کے بعدنشاندہی کرتے ہوئے 195افراد کی ووٹر لسٹ کا مسودہ بھٹکل ٹی ایم سی کے دفتری نوٹس بورڈ پر آویزاں کیا گیا ہے۔
اس ووٹر لسٹ کے تعلق سے اگر سڑک کنارے کے بیوپاریوں کو کسی قسم کا اعتراض ہو تو اسے ضروری دستاویزات کے ساتھ تحریری طور پر 20ستمبر تک بھٹکل ٹی ایم سی کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔تاخیر سے ملنے والے اعتراضات پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور 23ستمبر کو سڑک کنارے بیوپاریوں کی قطعی ووٹر لسٹ شائع کردی جائے گی۔