بھٹکل میں ماسک نہ پہننے والوں پر کاروائی؛ صبح سے دوپہر تک 68 لوگوں پر عائد کیا گیا جرمانہ؛ باہر سے بھٹکل آنے والوں پر رکھی جارہی ہے نگاہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th April 2021, 11:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاون میونسپالٹی اور جالی پٹن پنچایت کے آفسران نے  ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف آج اتوار کو مشترکہ مہم چلاتے ہوئے  68 لوگوں سے 6800 روپیہ جرمانہ وصول کیا ہے۔

ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتےہوئے  ریاستی حکومت نے  ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے،ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے  سماجی فاصلہ رکھنے سمیت کئی دیگر  رہنما اُصول  اپنانے  کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، جس کو دیکھتےہوئے بھٹکل میں آج اتوار کو سنتے مارکٹ کے داخلی راستہ پر ہی  اہلکار کھڑے ہوگئے اور ہر اتوار  کو لگنےوالے سنتے  میں  ماسک نہ پہن کر آنے  والوں کو پکڑنا شروع کردیا۔ 

یاد رہے کہ ریاست کی راجدھانی بنگلور میں کورونا کے  معاملات میں بے تحاشہ اضافہ ریکارڈ کیا جارہاہے اور روزانہ دس ہزار اور گیارہ ہزار کورونا کےکیسس سامنے آرہےہیں، ایسے میں بھٹکل کے  لوگوں کا بنگلور سے بھٹکل آنا جانا  جاری ہے جس کو دیکھتےہوئے  بھٹکل میں اب بنگلور سے بھٹکل آنے والوں کا کورونا ٹیسٹ لئے جانے کا انتظام بھی کیا جارہاہے   اور باہر سے آنے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

آج اتوار صبح قریب 9:30 بجے سے ایک بجے تک  ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مہم چلائی گئی جس میں  میونسپل  ہیلتھ آفسر سوجیا کے مطابق  6800روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

کاروائی میں  بھٹکل میونسپل چیف آفسر دیوراج، پٹن پنچایت چیف آفسر  اجئے بھنڈارکر،  اہلکار ونائک نائک،  اسماعیل گُبّی، انور  بالوروغیرہ بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔