بھٹکل میونسپالٹی کے 21دکانوں کی نیلامی 25اکتوبر کو : خواہش مند تاجر حضرات توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th October 2021, 9:30 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:20؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کی ملکیت والے 21پرانے دکانوں کی25اکتوبر کو  دوبارہ نیلامی کی جائے گی ۔ اس سلسلےمیں بھٹکل میونسپالٹی حدود کے عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہےکہ وہ متعلقہ دکانیں 12برسوں کی مدت کے لئے کرایہ پر دئیے جائیں گے۔ خواہش مند حضرات متعلقہ  ضروری دستاویزات اور شرائط کے ساتھ ٹینڈر بولی میں شریک ہونےکی بھٹکل میونسپالٹی چیف آفسر نے پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی ہے۔

پر یس ریلیز کےمطابق بھٹکل میونسپالٹی کی پرانی عمارت کے صحن میں اور سلطان اسٹریٹ روڈ سے متصل 14دکانیں ، مین روڈ جٹپا نائک بستی روڈ پر واقع 4دکانیں  اور رتھ روڈ پھول چوک پر واقع 3دکانیں سمیت کل 21دکانوں کی بولی لگائی جائے گی ۔ 25 اکتوبر  کی  صبح 11بجے میونسپالٹی ہال میں بولی لگائی جائے گی۔

نیلامی میں شریک ہونے والوں کے لئےشرائط :18سال سے زائد عمر کا ہو۔ میونسپالٹی دکانوں کا کرایہ دار ہے تو کرایہ ، ٹیکس یا کسی طرح کی کوئی فیس باقی نہیں رہنی چاہئے۔ اگر باقی ہے تو نیلامی میں شریک ہونے نہیں دیاجائے گا۔22اکتوبر شام بجے سے پہلے  ضمانتی ڈی ڈی بھٹکل چیف آفیسر کے نام کسی قومی بینک سے نکالی جائے ۔ متعینہ وقت کے بعد داخل کی جانے والی عرضیوں کو شمار نہیں کیاجائے گا۔ اپنے ساتھ ووٹرشناختی کارڈ، آدھار کارڈ کی نقل ضرور رکھیں۔ بولی مکمل ہونےکے بعد متعلقہ دکان کرایہ کےلئے 12برس تک کا معاہدہ کیا جائےگا۔ اس سلسلےمیں تفصیلی جانکاری کے لئے میونسپالٹی دفتر کے ٹیکس شعبہ کے عملے سے رابطہ کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔ نیلامی اور بولی کو لے کر میونسپالٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ کسی بھی بولی کی منظوری یا نامنظوری کا اختیار میونسپالٹی کو ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

بہار میں کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی ناراض!

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پالا بدلنے کے بعد سے بہار میں سیاسی ناراضگی اور غول بندی کا ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا ہے۔ وزارت حاصل کرنے کے لیے کبھی جے ڈی یو کے ارکان اسبلی لابنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی بی جے پی کے لوگ محاذ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس درمیان اب خبر یہ ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔