مرڈیشور : نیتراوتی ایکسپرس  ٹرین میں  زیورات کی بیاگ چھین کر  چورفرار  : پولس تھانے میں معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th July 2018, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :24/جولائی (ایس اؤ نیوز)   اتوار کی دیر رات کاروار سے منگلورو جانےو الی  نیتراوتی ایکسپرس ٹرین میں  خاتون مسافر کی وانیٹی بیاگ  کو چوری ہونے کا واقعہ مرڈیشور کے قریب پیش آیا ہے۔

کاروار کے مکین محکمہ تعلیمات کے موظف ملازمین رام داس نارائن کانکونیکر اے جے اسپتال منگلورو میں اپنے دل کی جانچ کے لئے بیوی  بیٹے کے ساتھ منگلوروکے لئے نکلے تھے۔ اپنی بیوی کے ساتھ الگ سے بوگی میں سفر کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مرڈیشور کے قریب جب ٹرین کی رفتارکم ہوتے ہی تاک میں بیٹھا ایک فرد رام داس کی بیوی کے پاس موجود بیاگ چھین کر لاپتہ ہوگیا۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ بیاگ میں قریب 400گرام  وزنی سونا اور 35ہزار روپئے نقد تھے۔ چوری ہوئے اشیاء کی کل لاگت 4لاکھ 34ہزار روپئے اندازا لگائی گئی ہے۔

دل کی بیماری میں مبتلا رام داس منگلورو اسپتال میں علاج پاکرلوٹنے کے بعد پیر کو مرڈیشور پولس تھانے میں شکایت درج کئے ہیں۔ مگر عام طورپر ٹرین ہوناور ، منکی کے قریب موڑ لینے کے دوران اپنی  رفتار دھیمی کرتی ہے اس لئے معاملے کو مرڈیشورپولس معاملہ کو منکی پولس تھانہ منتقل کرنے کی تیاری میں ہونےکی ذرائع نے خبردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...