بھٹکل : شمس الدین سرکل پر عمل میں آیا ٹریفک پولیس چوکی کا قیام

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2022, 9:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/ اگست (ایس او نیوز) شہر کے قلب میں واقع شمس الدین سرکل پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کی نگرانی اور ٹریفک  قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ٹاون پولیس اسٹیشن کی طرف سے ایک ٹریفک پولیس چوکی کا قیام عمل میں آیا جس کا افتتاح بھٹکل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے یو بیلی اپّا نے کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں روز بروز موٹر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس پر قابو پانے میں پولیس کو بھی دشواری پیش آ رہی ہے ۔ سردی، گرمی، دھوپ اور بارش کی پروا کیے بغیر پولیس کے لئے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کنٹرول کرنے کے لئے ایک چوکی کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی ۔ اس لئے ٹاون پولیس کی طرف سے یہ چوکی قائم کی گئی ہے ۔ چونکہ ہائی وے کی توسیع کا کام جاری ہے اس لئے نگرانی کرنے کے لئے پولیس والوں کو ہائی وے پر کھڑا رہنا مشکل ہو رہا تھا ۔ اب اس چوکی کے ذریعے ان کے لئے آسانی پیدا کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں جب ضلع ایس پی نے عوام سے رابطہ کا جو پروگرام منعقد کیا تھا اس میں عوام کی طرف سے ٹریفک کے مسائل اور شکایتیں پیش کی گئی تھیں ۔ ان مسائل کے حل کی طرف پہلے قدم کے طور پر نیشنل ہائی وے کے پاس چوکی قائم کردی گئی ہے ۔ 

ٹاون پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر دیواکر پی ایم  نے کہا شمس الدین سرکل جیسے شہر کے قلب والے حصے میں موٹر گاڑی چلانے والوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے مقصد سے یہ چوکی یہاں قائم کی گئی ہے ۔ امید ہے کہ اب قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے یہ لوگ گریز کریں گے ۔

اس موقع پر دیہی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر مہابلیشور نائک ، ٹاون پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایچ کوڈگنٹی ، سوما بی ، دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر بھرت کمار اور دیگر پولیس اہلکار اور عام افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔