بھٹکل کے قریب مرڈیشور میں ٹمپو اور بائک کے درمیان خطرناک ٹکر؛ دو کی موقع پر موت، ایک شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2019, 4:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2/جون (ایس او نیوز) یہاں مرڈیشور پولس تھانہ حدود کے ترن مکّی نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹمپو اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک پر سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

مرنے والوں کی شناخت شرالی الوے کوڈی کے رہنے والے  گنیش نارائن نائک (40) اور کرشنا  منجوناتھ نائک (55)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔شدید زخمی نوجوان  کرشنا بائیرا نائک (32)   کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کےبعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔

حادثہ اتوار دوپہر قریب ڈھائی  بجے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ بائک پر سوار تینوں لوگ   مرڈیشور کے بستی مکّی  میں منعقدہ شادی کی تقریب میں دوپہر کے کھانے کے بعد   واپس اپنے گھر شرالی ۔الوے کوڈی جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی  ایک اور  شادی کی تقریب  کی ٹمپو سے ان کی بائک ٹکرا گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹمپو منڈلی میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں  باراتیوں کو چھوڑ کر واپس  مرڈیشور جارہی تھی۔

مرڈیشور کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ترن مکّی کراس پر نیشنل ہائی وے کی توسیعی کام کی وجہ سے  روڈ کو  ڈائورٹ کیا گیا ہے،  حادثہ اُسی جگہ پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مرنے والے گنیش اور کرشنا  دونوں الوے کوڈی میں ماہی گیری کا کام کرتے تھے، کرشنا بینگرے پنچایت میں سابق صدر تھے، جن کو چار اولاد ہیں جبکہ گنیش  کو دو چھوٹے بچے ہیں۔ زخمی کرشنا بائیرا نائک کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔ 

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔