بھٹکل تحصیلدار نے دی کوارنٹائن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو افراد کو وارننگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th May 2020, 1:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل6/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میں کورونا متاثرین کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود محکمہ صحت، سرکاری افسران اور شہر کے سماجی ذمہ داران کی لگاتار جدوجہد کی وجہ سے اس مرض کے پھیلاؤ پر تیزی سے قابو پایا گیا تھا۔  اچانک حادثاتی طور پر ایک نئے مریض کا معاملہ سامنے نہ آتا تو پھر چند ہی دنوں میں شمالی کینرا آرینج زون سے نکل کر گرین زمرے میں آجاتا اور بھٹکل میں لاک ڈاؤن کی صورتحال بدل جاتی۔ لیکن نئے معاملے کی تصدیق کے بعد یہ فاصلہ اب مزید بڑھ گیا ہے۔

 دوسری طرف ایسا لگتا ہے کہ عوام کی طرف سے اس وبائی صورتحال کو اب بھی پوری طرح سنجید گی سے نہیں لیا جارہا ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ عوام لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے بیزار آگئے ہیں اور جلد راحت کی سانس لینا چاہتے ہیں، لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم صحت عامہ کے نقطہ نظر سے حالات کو نارمل کرنے میں کچھ سختیاں برداشت کریں اور سرکاری عملے کا پوری طرح تعاون کرتے ہوئے قوانین اور اصول وضوابط کی پوری طرح پابندی کریں۔

 ہماری غیر ذمہ دارانہ حرکت کی ایک تازہ مثال یہ سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد ان پر لاگو کی گئی پابندیوں کا لحاظ نہیں کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے اور علاج کے مرحلے سے گزر کر سرکاری طور پر کوارنٹین کی میعاد ختم کرنے کے بعد جن لوگوں کو اپنے اپنے گھروں کے اندر ہی کوارنٹین رہنے کی تاکید کی گئی تھی، ان میں سے دو افراد کے گھروں سے نکلنے اور مختلف مقامات پر جانے کی اطلاع سرکاری افسران کو موصول ہوئی ہے۔پتہ چلا ہے کہ  ان افراد کے موبائل فون میں موجود جی پی ایس ٹریکنگ کے ذریعے ان لوگوں کی چہل پہل پر نظر رکھی جارہی  ہے جس کی وجہ سے  وہ اپنے مقام سے جہاں کہیں بھی جاتے ہوں   اس کی اطلاع متعلقہ افسران کو مل جاتی ہے۔ 

 بھٹکل کے تحصیلدار ایس رویندرا نے بتایاکہ گھروں کے اندر کوارنٹین کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور دو افراد کے شہر میں گھومنے پھرنے کی بات معلوم ہونے کے بعد متعلقہ افرادکو سخت وارننگ دی گئی ہے اور آئندہ قوانین کی پوری طرح پابندی کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: حنیف آباد میں کیبل بچھانے کے لئے کی جارہی کھدائی پر عوام ناراض؛ کام روک دیا گیا

تعلقہ کے حنیف آباد میں کیبل بچھانے کے لئے کی جارہی کھدائی کے کام کو روک  کر عوام نے سخت احتجاج کیا اورہیبلے پنچایت سمیت  اسسٹنٹ کمشنر  سے شکایت کرتے ہوئے کھودے گئی جگہ پر واپس مٹی ڈالی گئی ۔

اڈپی پولیس نے کروائی عادی منشیات فروشوں کی پریڈ

منشیات کے خلاف جاری مہم کو تیز کرتے ہوئے اڈپی پولیس سپرنٹنڈنٹ وشنو وردھن نے اے ایس پی   کمار اچندرا، پولیس سب ڈیویژن آفیسر جئے شنکرا، آرمڈ ریزروفورس کے ڈی وائی ایس پی راگھویندرا، اڈپی سرکل انسپکٹر منجوناتھ کے علاوہ دیگر افسران کو ساتھ لے کر چندو میدان میں عادی منشیات فروشوں ...