کیرالہ کے کُمبلے میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل ٹیم نے ماری بازی؛ کوپلّا ٹیم کو دی فائنل میں شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th August 2022, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17 اگست (ایس او نیوز)  کیرالہ کے کاسرکوڈ ۔کُمبلے میں منعقدہ  انڈر 18 کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل کبڈی فرینڈس (KBF) نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے فائنل میں کیرالہ کی کوپّل ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔

کاسرکوڈ کے کُمبلے میں   13، 14 اور 15 اگست  کو جے کے اکیڈمی کے زیراہتمام  منعقدہ   انڈر18 کبڈی  ٹورنامنٹ میں کیرالہ سمیت مختلف علاقوں کی 34 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں   ابتدائی چار میچس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے مخالف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، پھر فائنل میں  کوپلّا ٹیم    کو 25 - 13 سے شکست دے دی۔  فائنل میچ جب شروع ہوا تو ابتدا میں دونوں ٹیموں کے درمیان کافی سخت ٹکر رہی، مگر دوسرے ہالف میں بھٹکل ٹیم   مخالف ٹیم پر حاوی ہوتی چلی گئی اور شاندار جیت درج کرتے ہوئے بھٹکل کا نام روشن کردیا۔

بھٹکل ٹیم کے کپتان زُفاف آرمار کو بیسٹ رائیڈر کے خطاب سے نوازا گیا، جبکہ  ٹیم کے ھیضم  علی اکبرا، میزیان موٹیا،  صُہیم کوکاری،  عبدالبر،عبدالرحمن صوبیدار،  عوف  اور حظیف نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے  ٹیم کو فائنل میں بھی  جیت دلانے میں اہم رول ادا  کیا۔

بھٹکل کے چودہ سال کے بچوں سے لے کر نوجوانوں کو کبڈی  کی مکمل تربیت اورکوچنگ  فراہم کرنے کے لئے  بھٹکل کی معروف لائن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ذوالقرنین آرمار نامی نوجوان نے بھٹکل کبڈی فرینڈس  کے نام سے ایک اکیڈمی قائم کی ہے جہاں بعد نماز عصر سے مغرب اذان سے پہلے تک لڑکوں کو کبڈی  کھیلنے کے گُر سکھائے جاتے ہیں۔  ساحل آن لائن کو معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  اکیڈمی میں  فی الوقت   قریب 90 لڑکے کبڈی کی ٹریننگ لے رہے ہیں، ان ہی بچوں میں سے انڈر 18 کے لڑکوں کی ایک ٹیم ترتیب دے کر کیرالہ کے کُمبلے میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ میں  حصہ لیا گیا تھا اور الحمدوللہ بھٹکل ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے   ٹرافی کو اپنے نام کرلیا۔ ذوالقرنین نے بتایا کہ اکثر  بچے اسکول سے گھر آنے کے بعد یا تو موبائل ہاتھ میں لے کر اپنا وقت  اور دماغ  کا غلط استعمال کرتے ہیں یا پھر لڑکے اِدھر سے اُدھر گھومتے رہتے ہیں، ہم اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ ان بچوں کو کبڈی کی طرف راغب کرکے ان  کے ٹیلنٹ کا صحیح استعمال کیا جائے اور ان لڑکوں کو  قوم وملت کی خدمت کی طرف بھی راغب کرسکیں۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے کبڈی ٹریننگ کی اکیڈمی قائم کی ہے۔ مزید بتایا کہ  اس اکیڈمی میں  مدثر مبارک بچوں کو کوچنگ فراہم کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔