بھٹکل میں مجلس اصلاح وتنظیم کی طرف سے بہوجن کرانتی مورچہ کے بھارت بند کی مکمل حمایت کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th January 2020, 9:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :28؍جنوری(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کا سب سے بڑا قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے کل 29جنوری  کوملک گیر سطح پر  بہوجن کرانتی مورچہ کی طرف سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف منائے جارہے پرامن  بند کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے  اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح سے شام 5بجے تک اپنے کاروباراور تمام دکانیں بند رکھیں اور بند کو کامیاب بنانے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون دیں۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے جنرل سکریٹری ایم جے عبدالرقیب نے بتایا کہ تنظیم کی طرف سے بھٹکل میں بند کو کامیاب بنانے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بند کے دن نہ صرف دکانیں بلکہ کسی بھی طرح کی خرید و فروخت اور تعمیراتی کاموں کو مکمل طور ہر بند کرنے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے، ساتھ ساتھ آٹو رکشا سروس بھی بند رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ملک کے دانشور حضرات اور اکابر علماء کرام نے بھی اس بند کی مکمل حمایت کرنے کی اپیل کی ہے جس کے تحت  تنظیم نے بھارت بند کی مکمل حمایت کرنے فیصلہ لیا ہے۔ 

خیال رہے کہ بھٹکل میں بند کو مجلس اصلاح و تنظیم کی حمایت حاصل ہوتے ہی بھٹکل میں انجمن سمیت کئی تعلیمی اداروں نے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے البتہ جن طلبا کے بورڈ کے امتحانات چل رہے ہیں، وہ بحال رہیں گے اور طلبا امتحانات میں شریک ہوسکیں گے۔

بھٹکل میں تنظیم کی آواز پر کل بدھ کو تقریبا تمام کاروباری ادارے بھی بند رہنا تقریبا طئے سمجھا جارہا ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر بھی نہ نکلیں، اگر کوئی دکان کھلی رہتی ہے تو اُن دکانوں میں کوئی خریداری نہ کی جائے، اسی طرح آٹو رکشہ بند نہ رہنے کی صورت میں آٹو پر سوار نہ ہونے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرنے کے دوران تنظیم کے سابق صدر اور ہائی کورٹ کے وکیل مزمل قاضیا سمیت تنظیم کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔