بھٹکل تنظیم اور بھٹکل میونسپل صدر نے لیا کووِڈ ٹیکہ؛ بھٹکل میں کورونا ٹیکہ لگانے کے معاملے میں مسلمان پیچھے، آگے بڑھ کر ٹیکہ لینے کی ضرورت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2021, 2:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20اپریل (ایس او نیوز)آج منگل کو  بھٹکل کے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم کےصدر جناب ایس ایم پرویز اور بھٹکل میونسپالٹی کے صدر جناب قاسمجی پرویز نے  سرکاری اسپتال پہنچ کر کووڈ ٹیکہ لگوایا  اور مسلمانوں پر زور دیا کہ کوویڈ سےمحفوظ رہنے کے لئے  تمام لوگوں کو کووڈ ٹیکہ لگوانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ    ملک میں ایک طرف کورونا  کے معاملات میں اچانک اضافہ ہورہا ہے وہیں   ممبئی سمیت بڑے بڑے شہروں میں کورونا  ٹیکہ کی  سخت قلت پائی جارہی ہے۔ شہروں میں  لوگ  کورونا سے محفوظ رہنے کےلئے ٹیکہ لگانے اسپتالوں کا رُخ کررہے ہیں لیکن اسپتالوں میں ٹیکہ نہیں مل رہا ہے،  وہیں دوسری طرف بھٹکل کا حال بالکل مختلف ہے، یہاں سرکاری اسپتال  میں ٹیکہ کاری مہم جاری ہے دور دراز کے  دیہاتوں سے لوگ کثیر تعداد میں اسپتال پہنچ کر ٹیکہ لگوارہے ہیں، لیکن   ٹیکہ لگوانے والوں میں   مسلمان  کافی پیچھے نظر  آرہے ہیں۔

ایس ایم پرویز نے بتایا کہ  سوشیل میڈیا پر کورونا ٹیکہ کو لے کر بے بنیاد اور جھوٹی باتیں پھیلائی جارہی ہیں،  ایس ایم پرویز نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈاکٹر سے پہلے صلاح و مشورہ کیا اور ڈاکٹر کی ہدایت پر میں نے آج کورونا کا ٹیکہ لیا ہے،  انہوں نے بتایا کہ  بھٹکل کے تمام لوگوں بالخصوص تمام مسلمانوں کو یہ ٹیکہ لگوانا چاہئے تاکہ بھٹکل کووڈ فری شہر بن سکے۔انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں کوویڈ ویکسین لینے سے کسی کو بھی کوئی منفی اثرات پیدا ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔مسلمانوں کے دلوں میں کوویڈ ٹیکہ کو لے کر  جو خدشات پائے جارہے ہیں، ہمیں اُن سے باہر نکلنا چاہئے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اسپتال کی اس سہولت کافائدہ اُٹھائیں۔

جناب قاسمجی پرویز نے بتایا کہ  دنیا میں پھیلی کوویڈ وبا سے محفوظ رہنے کے لئے دنیابھر میں لوگ کووِڈ ویکسین کا ڈوز  لے رہے ہیں، سائنسدانوں نے پوری محنت اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے ویکسین تیار کیا ہے، ایسے میں ہمیں سوشیل میڈیا پر پھیلی باتوں کو نظر انداز کرنا چاہئے اور اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کورونا کا ٹیکہ لگوالینا چاہئے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ جلد ازجلد  خود بھی کورونا ٹیکہ لیں ، اپنے گھروالوں کو بھی ٹیکہ لگوائیں۔

بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کی ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سویتا کامتھ نے بتایا کہ بھٹکل میں ہر روز قریب سو لوگوں کو کووِڈ کا ٹیکہ دیا جارہا ہے ۔ لوگ دور دراز علاقوں سے آکر ٹیکہ لگوارہے ہیں، البتہ  بھٹکل ٹاون کے لوگ بے حد کم آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 7200 سے زائد لوگوں کو بھٹکل میں ٹیکہ لگوایا جاچکا ہے، ابھی تک کسی طرح کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ڈاکٹر سویتا کامتھ نے عوام الناس سے درخواست کی کہ یہاں یہ ٹیکہ بالکل مفت لگوایا جارہا ہے، اس سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں  اور ٹیکہ لگوانے کے لئے اپنے گھروالوں کو بھی ساتھ لے کر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال 45 سال یا اس سے زائد عمر والوں کو یہ ٹیکہ لگوائے جانے کی مہم جاری ہے، یکم مئی سے 18 سال یا اس سے زائد عمر والوں کو بھی ٹیکہ لگوانے کی مہم شروع ہوجائے گی۔

چونکہ  45 سال یا اس سے زائد عمر والوں کو ٹیکہ لگوایا جارہا ہے، اس لئے اسپتال میں ٹیکہ لگوانے والوں کی  قطار زیادہ لمبی نہیں ہے، لیکن یکم مئی سے 18 سال  کی عمر والوں کو بھی ٹیکہ لگوانے کی مہم شروع ہو جائے گی تو اُس وقت اسپتال میں پاوں رکھنے کی جگہ ملنا مشکل نظر  آرہا ہے، ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے 45 سال سے زائد عمر والے   عوام الناس کو چاہئے کہ وہ یکم مئی سے پہلے پہلے ٹیکہ لگوائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...