آزادی کے امرت مہوتسوکے موقع پر بھٹکل میں تنظیم کی جانب سے شاندار بائک ریلی؛ ہزاروں لوگوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th August 2022, 7:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16 اگست (ایس او نیوز) آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر  بھٹکل میں مجلس اصلاح و تنطیم کی جانب  سے 15 اگست کو شاندار بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

ساگر روڈ پر واقع آنند اشرم کانوینٹ گراونڈ سے ریلی کی شروعات ہوئی اور نوائط  کالونی  تعلقہ اسٹڈیم میں پہنچ کر ریلی کا اختتام ہوا۔

بعد نماز عصر کم و بیش تین ہزار بائک سواروں پر مشتمل ریلی  ساگر روڈ سے    شمس الدین سرکل، نیشنل ہائی وے، اولڈ بس اسٹائنڈ، سلطانی اسٹریٹ، چوکبازار، محمد علی روڈ، پھول بازار، ماری کٹہ،  تینگن گنڈی کراس، مدینہ کالونی اور پھر نوائط کالونی امین الدین روڈ ہوتے ریلی کا تعلقہ اسٹڈیم پہنچ کر اختتام ہوا۔ ہر بائک پر دو لوگ سوارتھے اور بائک پر اکثر لوگوں نے ہیلمیٹ پہن رکھا تھا۔

بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ریلی کو مکمل تعاون ملا اور ریلی گذرنے کے موقع پر  پولس نے ٹریفک نظام کو قابو میں رکھا، سرکل پولس انسپکٹر دیواکر، پی ایس آئی ہنومنت کُڈگونٹی سمیت دیگر اہلکار ریلی کے ساتھ موجود تھے۔

تنظیم صدر ایس ایم پرویز،  نائب صدر  جعفر محتشم،  عتیق الرحمن مُنیری، عمر فاروق مصباح، عنایت اللہ شاہ بندری،  عبدالرقیب ایم جے ندوی، عزیز الرحمن رکن الدین ندوی، صدیق ڈی ایف،   عبدالسمیع کولا، الطا ف کھروری، محمد صادق مٹا، قیصر محتشم،  تعصیم بائیدہ و دیگر کافی ذمہ داران ریلی میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...