بھٹکل شرابی ندی میں ڈیم کی تعمیر کے دوران ندی میں ڈالی گئی مٹی کو فوری ہٹانے کا مطالبہ لے کر تنظیم نے اے سی کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2019, 11:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز) یہاں غوثیہ اسٹریٹ میں شرابی ندی پر  ڈیم کی تعمیر کے لئے  ڈالی گئی مٹی کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے لئے ندی کے بہاو  کو روکنے  کے لئے شرابی ندی میں  تین سو لوڈ مٹی ڈالی گئی تھی، ڈیم کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے، مگر شرابی ندی میں ڈالی گئی مٹی کو ابھی تک نکالا نہیں گیا ہے۔

بدھ کی صبح تحصیلدار دفتر میں اے سی ساجد مُلا سے  ملاقات کرتے ہوئے تنظیم وفد نے  اے سی پر زور دیا کہ  مانسون کی آمد سے پہلے اگر اس ندی سے مٹی کو نہیں ہٹایا گیا  اور اسے صاف نہیں کیا گیا تو بارش ہونے کی صورت میں پورے علاقہ کے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ڈیم میں پانی جمع ہونے سے پورا علاقہ زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ان سب  وجوہات کو دیکھتے ہوئے  فوری طور پر  مٹی کو ندی کو نکالا جائے۔

تنظیم وفد کی قیادت تنظیم صدر ایس ایم پرویز نے کی، جنرل سکریٹری ایم جے عبدالرقیب، محی  الدین الطاف کھروری، جیلانی شاہ بندری، سید عمران لنکا، اشفاق کے ایم ودیگر ذمہ داران اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...