بھٹکل تعلقہ تنگنگنڈی کی سرکاری پرائمری اسکول میں کلسٹرلیول سائنس فسٹ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th December 2019, 9:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت حدود کی تنگنگنڈی سرکاری ہائرپرائمری اسکول میں بیٹکور کلسٹر سطح کے بچوں کا ’سائنس فسٹ‘ پروگرام کا ہیبلے گرام پنچایت صدر این ڈی موگیر نے افتتاح کیا۔

بچوں کی طرف سے اسکول میں سجائے گئے مختلف سائنس ماڈلس کا نظارہ کرتے ہوئے  ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت ممبر مہابلیشور نائک وغیرہ نے بچوں کی ستائش کی ۔ اسکول ترقی جات بورڈ کے صدر لکشمن نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی ای اؤ منجی ایم آر، تعلیمی وسائل آفیسر یلما، الومنی کے سبرائے دیواڑیگا، پنڈلک ہیبلے، اننت موگیر، اچھویت پربھو ، پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر شنکر نائک وغیرہ موجود تھے۔ سی آر پی شویتا این نائک نے استقبال کیا۔ اسکول صدر مدرس این ڈی موگیر نے شکریہ کلمات پیش کئے۔ پروگرام سے قبل تنگنگنڈی اسکول تک بچوں کی ریلی نکالی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی