بھٹکل تعلقہ کی شرولی ہائی اسکول کے طلبا کاثقافتی و کھیل مقابلوں میں بہترین مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th December 2019, 9:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) انکولہ تعلقہ شٹگری میں منعقدہ ضلع لیول کھیل مقابلوں میں شرولی ہائی اسکول کی طالبہ لتا پانڈورنگا نائک نے100میٹر کی ہرڈلس  دوڑ میں  دوم مقام حاصل کرتے ہوئے منڈیا ضلع کے ناگ منگلا میں منعقدہ ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں لگاتار تیسری مرتبہ شرکت کرتےہوئے ریکارڈ قائم کیاہے۔

اسی طرح اسی اسکول کے طلبا درشن وی نائک، ہیبرو اشوگندھا ریونکر ، پرشانت ہیبار، ہرشیتا موگیر ہوناور میں منعقدہ ضلع سطح کے پرتیبھا کارنجی میں بہتر مظاہرہ پیش کرتےہوئے مصوری میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ سنسکرت تقریر میں شوبھاشری نائک سوم ، ناٹک میں یشودھا اور ان کے ساتھی دوم مقام حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ایک مقابلہ جات میں بھی اسکول کے طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انتظامیہ ، بی ای اؤ، صدر مدرس وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...