شرالی کے تٹی ہکل کا شخص لاپتہ : شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2019, 9:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) سنٹرنگ کام کے لئے بدھ کے روز  شرالی کے الویکوڑی  جاکر آنے کی بات کہہ کر گھر سے نکلا ہوا  ایک شخص 24 گھنٹے گذرنے کے بعد بھی واپس گھر نہ لوٹتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گیا ہے۔

بھٹکل تعلقہ کے شرالی تٹی ہکل کے مکین نارائن سبرائے دیواڑیگا (35)  سنٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ اس کی  6 ماہ پہلے  شادی ہوئی تھی ۔ منگل کی رات اپنی بیوی کے گھریعنی تعلقہ کے  بائیلور کے سن بلسے میں قیام کرنے کے بعد بدھ کی صبح شرالی تٹی ہکل واپس  اپنے گھر آیا،   اپنے ایک دوست سے ملاقات کی ۔  وہاں سے قریب کے ہی ایک گھر میں جاری سنٹرنگ کام کے لئے  نکلا تھا  ۔ مگر اُس کے بعد سے ہی وہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نارائن نے اپنی بیوی کو بتایا تھا کہ وہ   شام کو گھر لوٹ کر اُسے  اسپتال لے جائے گا۔ لیکن شام کو جب نارائن  گھر نہیں لوٹاتو بیوی نے نارائن کے موبائیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی  مگر  اُس کا  موبائیل سوئچ آف ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے، پولس جانچ میں جٹ گئی  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔