بھٹکل تعلقہ پنچایت میٹنگ میں اکثر افسران غیر حاضر ہونے سے میٹنگ ملتوی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th January 2020, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28؍جنوریمنگل کوطئے ہوئی بھٹکل تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ میں اکثر سرکاری افسران غیر حاضر رہنے کی وجہ سے میٹنگ 5فروری تک ملتوی کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔(ایس اؤ نیوز)منگل کوطئے ہوئی بھٹکل تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ میں اکثر سرکاری افسران غیر حاضر رہنے کی وجہ سے میٹنگ 5فروری تک ملتوی کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

میٹنگ شروع ہوتے ہی ممبران وشنو دیواڑیگا، ہنومنت نائک، پاشورناتھ جین ، جئے لکشمی گونڈ وغیرہ نے اعتراض  جتایا کہ تعلقہ کے کسی بھی محکمہ کے دفاتر میں پنچایت ممبران کا احترام نہیں کیا جارہاہے، عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ، ہر مرتبہ لاچار ہوکر کھڑے رہنے کے حالات ہیں۔ ہر گرام میں سنگ بنیاد رکھی جاتی ہے، لیکن کسی بھی تعلقہ پنچایت ممبر کو خبر ہی نہیں رہتی ، رات کو فون کرکے صبح میں شریک ہونے کی دعوت دی جاتی ہے، ہم اپنے مسائل کس کے سامنے پیش کریں۔ میٹنگ میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کوئی افسر بھی میٹنگ کو نہیں آتا۔35سرکاری محکمہ کے دفاتر میں سے صرف 10-11محکمہ کے افسران ہی شریک ہوتے ہیں بقیہ کے متعلق کون پوچھے گا۔ افسران پنچایت کے متعلق بہت ہی غفلت برتتے ہیں۔ ان کی نظر اندازی گویا ہماری بے عزتی ہے، یہ تعلقہ پنچایت کا سوال ہےکہتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

پنچایت صدر ایشور نائک نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ممبران کے اعتراض میں سچائی ہے، منگل کی صبح 30-10بجے میٹنگ طئے ہوتی ہے اور 30-11بجے تک بھی اکثر افسران غیر حاضر ہیں۔ زیادہ افسران نہیں ہونے کی وجہ سے میٹنگ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن مہابلیشور نائک، ممبران میناکشی نائک، مالتی دیواڑیگا، محسن جکا، گوری دیواڑیگاوغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...