بھٹکل محکمہ تحصیل میں عوامی شکایات کو سننے والا کوئی نہیں ہے : تعلقہ پنچایت میٹنگ میں ممبران کااعتراض

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2020, 10:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍فروری(ایس اؤ نیوز)بھٹکل محکمہ تحصیل میں عوام کی شکایات  اور اُن کے مسائل  کو سننے والا کوئی نہیں ہے، بارش میں بے گھر ہونے والے سندھیا سرکشھا مستفیدین، آدھار کارڈ بنانے والے دفتر کا چکر کاٹتے کاٹتے سست ہوگئے ہیں ، مگر اُن کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں، اس بات کی شکایت  تعلقہ پنچایت ممبران نے تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ میں کی۔

میٹنگ میں معاملے کو پیش کرتےہوئے وشنو دیواڑیگا ، ہنومنت نائک، پاشور ناتھ جین وغیرہ نے کہاکہ ہمیں بتایا جارہاہے کہ جو لوگ بارش کے موسم میں اپنے گھروں کو کھوچکے ہیں، ان کے لئے معاوضہ کی منظوری ہوچکی  ہے مگر اب تک  مستفیدین کو رقم نہیں پہنچنے سے متاثرین کافی مشکلات میں ہیں انہوں نے آدھار کارڈ کا مسئلہ جوں کا توں جاری رہنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ جس کی صدر ایشو ر نائک نے بھی حمایت کی۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے ٹیکنکل خرابی سے دشواری ہونے کی بات کہتے ہوئے جلد ہی ٹھیک کرنے کا تیقن دیا۔ اور بتایا کہ آدھار کارڈ تقسیم کرنے کے لئے زائد مراکز قائم کئے گئے ہیں امید  ہے کہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

بینگرے گرام پنچایت صدر وینکٹیا بھئیرو منے نے فصل بربادی پر کہاکہ جنگلی سوروں کی وجہ سے کھیتوں کی ہری بھری فصل برباد  ہورہی ہے، جس کا کوئی معاوضہ بھی نہیں مل رہاہےتو کسان کیا کریں ؟۔جس کی وضاحت کرتےہوئے آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا نے کہاکہ یہ ہمارے محکمہ کا مسئلہ نہیں ہے، یہ سرکاری سطح پر طئے ہونا چاہئے ۔ دیہاتوں میں محکمہ آب پاشی کے تعمیراتی کام وغیرہ کو لےکر ممبران نے سوالات کی بوچھار کردی۔ انجنئیر ایم جی نائک نے کہاکہ سنگ بنیاد وغیرہ سرکاری کام نہیں ہیں، البتہ ٹھیکدار خود ہی دعوت دے کر وہ سب کرتےہیں۔ جس پر صدر ایشور نائک نے اعتراض جتاتے ہوئے  عوامی نمائندوں کی عزت ہے یا نہیں سوال کیا۔ ضلع پنچایت کاموں کے متعلق  بھی افسران کی طرف سے جانکاری نہیں دئیے جانے پر ممبران نے اعتراض جتایا۔ نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے موجود تھے۔ مینجر سدھیر گاونکر نے استقبال کیااور آخر میں شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔