بھٹکل تعلقہ پنچایت کا عام اجلاس۔ چنبیلی کے پھولوں کی قیمت، فصل بیمہ اور آوارہ کتوں کے حملوں پرہوئی بحث

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2019, 12:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26/جون (ایس او نیوز) تعلقہ پنچایت کے ماہانہ عام اجلاس میں اراکین اور محکمہ جاتی افسران نے مختلف مسائل پر بحث کی۔ تعلقہ پنچایت رکن وشنو دیواڈیگا نے بھٹکل ملّیگے (چنبیلی کے پھول) اگانے والوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ پھول بازار میں جس قیمت پر بکتے ہیں اس میں اور پھول اگانے والوں کو ملنے والی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اس کاروبار میں دلالوں کی مداخلت کی وجہ سے پھول اگانے والوں کو کم سے کم مزدوری جتنی قیمت بھی نہیں ملتی ہے۔ اس لئے محکمہ باغبانی کو اس معاملے میں مداخلت کرکے پھولوں کی کاشت کاروں کے لئے کم ازکم قیمت مقرر کرنا چاہیے۔اس پر جواب دیتے ہوئے محکمہ باغبانی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھیا ہیگڈے نے کہا پھولوں کے کاشتکاروں کی تنظیموں کے ساتھ جلدہی ایک مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گااور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تعلقہ کے مختلف مقامات پر آوارہ کتوں کے حملوں پر بات کرتے ہوئے ویٹرنری ڈاکٹر ویویکا نند ہیگڈے نے کہا کہ عام لوگوں کو سڑک پر کاٹنے والے تمام کتے پاگل نہیں ہوتے۔ برسات کے موسم میں کتوں کے درمیان جنسی ملاپ کا دور شروع ہوتا ہے اور ان کے ہارمونس کی مقدار تبدیلی آجاتی ہے جس سے وہ بے چین اور مشتعل رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ جس قسم کی غذا آوارہ کتے کھارہے ہیں اس سے بھی ان کے رویے میں فرق آرہا ہے۔تعلقہ پنچایت کے صدر ایشور نائک نے کہا کہ کسانوں کو ان کی فصل کا بیمہ پوری طرح نہیں مل رہا ہے۔ متعلقہ محکمہ کے افسران کو چاہیے کہ یہاں کے حالات کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے حکومت کو صحیح رپورٹ بھیجیں۔

اس موقع پر تعلقہ پنچایت کی نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین میناکشی جٹپّا نائک، تعلقہ پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر پربھا کر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔