بھٹکل کے مٹھلی گرام سبھا میں بھی کسانوں کے تاڑپال کی تقسیم کاری پر ہنگامہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th July 2019, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :15؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) تعلقہ پنچایت کی عام میٹنگ میں ہنگامے کا باعث بنا کسانوں کےتاڑپال تقسیم  معاملہ پیر کو تعلقہ کے مٹھلی پنچایت کی گرام سبھا میں بھی گرمایا ۔

میٹنگ کے دوران تاڑپال معاملے کو پیش کرتے ہوئے گرام پنچایت ممبر جٹپا نائک نے کہاکہ  کسی بھی عوامی نمائندے کو اطلاع دئیے بغیر تاڑپال کی تقسیم کی گئی ہے۔ جس کے نتیجےمیں اہل مستفیدین کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ کن معیارات کی بنیاد پر تاڑپال تقسیم کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے ذمہ داران سے سوال کیا۔ محکمہ زراعت کے معاون افسر جی ایل نائک نے وضاحت کی کہ محکمہ زراعت کی جانب سے نمبروار تاڑپالوں کی تقسیم کی گئی ہے۔ امسال تاڑ پالوں کی تعداد کم ہونے سے مسئلہ پیدا ہونےکی بات کہی اور کسانوں کےمطالبہ کے متعلق اعلیٰ افسران کو رپورٹ لکھنے کا تیقن دیا۔

 میٹنگ میں داویا نائک، انپا نائک، وینکٹیش نائک ، چندرہاس نائک وغیرہ نے کلُّوسنکا نالے کی درگت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ نالے کے کنارے پر بسے مکین خوف و پریشانی میں جی رہے ہیں، نالے میں کیچڑ بھر گیا ہے ، بارش کا پانی آسانی سے نہیں بہتا، ہر سال سیلاب کا ڈر لگا رہتاہے۔ گزشتہ برس کیچڑ صاف کرنےکا تیقن دیا گیا تھاجو ابھی تک پورا نہیں ہونے پر برہمی کااظہار کیا۔ ستیش نائک وغیرہ نے عوامی نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ کچھ گھروں کے ٹائلٹ کا پانی راست اندرونی نالیوں میں شامل ہونے سے پانی کی پاکیزگی برباد ہورہی ہے۔ اس سلسلےمیں پنچایت انتظامیہ کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا۔ پنچایت افسر راجیشوری چنداور نے جواباً کہاکہ ایسے گھروں کو نوٹس جاری کی جاچکی ہے۔ آئندہ دنوں میں کارروائی کرنےکی بات کہی۔ پنچایت صدر امینہ اسماعیل ، نائب صدر گنپتی نائک ڈائس پر موجود تھے۔ میٹنگ میں مویشی پالن محکمہ کے ڈاکٹر وویکانند ہیگڈے نوڈل افسر کی حیثیت سے شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...