بھٹکل :22؍مئی (ایس اؤ نیوز) ہیبلے پنچایت انتظامیہ کی طرف سے ہیبلے گرام پنچایت حدود کےکُکنیر میں سرکاری ہاڑی زمین پر کچرا نکاسی مرکز تعمیر کئے جانےو الے فیصلے کی دیہی عوام نے سخت مخالفت جتائی ہے۔
سنیچر کی صبح پنچایت ترقی جات افسر جینتی نائک ، سکریٹری لنگپا، پنچایت عملے کےساتھ مجوزہ جگہ کےمعائنہ کے لئے پہنچے تو وہاں موجود عوام نے کچرانکاسی مرکز کی تعمیر کے خلاف عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ پنچایت علاقے کے سروے نمبر 410پر موجود 10گنٹہ سرکاری زمین پر کچرانکاسی مرکز کا منصوبہ بنایا ہے۔ متعلقہ زمین سے متصل کئی رہائشی گھر ہیں ،نشیبی علاقے میں سیکڑوں زرعی زمین ہے، کچرانکاسی مرکز کی تعمیر ہونے سے گندہ پانی زرعی زمین پر پھیلے گا اور قریب میں ہی ناگ بنا ہے۔ کچرانکاسی مرکز کی تعمیر کی وجہ سے عوامی صحت پر برے اثرات ہونگے ۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ ان تمام وجوہات کی بنا پر پنچایت اپنے فیصلے کواپس لے۔ اس موقع پر گرام پنچایت کی نائب صدر مادیوی نائک، ممبررامانائک ہیبلے ، مقامی لیڈران وینکٹیش نائک، کرشنانائک، گنیش نائک، ناگراج نائک، وینکٹ رمن نائک وغیرہ موجود تھے۔
عوامی مخالفت اور کچرا نکاسی مرکز کی تعمیر کے متعلق پنچایت پی ڈی اؤجینتی نائک نے وضاحت کرتےہوئے کہاکہ کُکنیر کی سرکاری زمین کے سروے نمبر410پر کچرانکاسی مرکز کی تعمیر کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر نے 10گنٹہ زمین منظور کی ہے۔ ضلع پنچایت کی سی ای اؤ نے متعلقہ زمین پر فوری طورپر کچرانکاسی کےلئے عارضی انتظام کرنے کا حکم دیا ہے ،ہمیں اعلیٰ افسران کی طرف سے دئیے گئے حکم کے مطابق ضروری کاموں کو انجام دینا ہے، اسی لئے سنیچر کو جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیاگیا ہے۔پی ڈی اؤ نے سوال کیاکہ ہیبلے گرام پنچایت علاقےمیں پچھلے چند برسوں سے کچرانکاسی کا مسئلہ سر اٹھایا ہواہے تو مجبوراً منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے اب ہم جہاں بھی جاتے ہیں وہاں مخالفت کی جارہی ہے تو ہم کیا کریں ۔