بھٹکل تعلقہ ڈی وائی ایس پی کے طورپر گوتم کے سی کا تقرر

Source: S.O. News Service | Published on 10th February 2020, 3:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/فروری (ایس او نیوز) بھٹکل سب ڈیویزن کے لئے گوتم کے سی کو نیا ڈی وائی ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔ گوتم کے سی ٹمکور کے رہنے والے ہیں اور وہ تاحال چکبالاپور میں پروبیشنری ڈی وائی ایس پی کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔ اتوار کے دن آپ نے بھٹکل ڈی وائی ایس پی کا چارج لیا ہے۔

چونکہ بھٹکل کے اے ایس پی نکھل بی ٹریننگ کے لئے چار ماہ کی چھٹی پر چلے گئے ہیں، اس لئے ان کی جگہ پرڈی وائی ایس پی اروند کلگُجّی نے     عبوری چارج لیا تھا۔اب اروند کلگجی نے اس عہدے کا باقاعدہ چارج پروبیشنری ڈی وائی ایس پی گوتم کے سی کو دیا ہے۔ڈی وائی ایس پی گوتم نے 2017میں اپنی تربیت مکمل کی تھی اور2019میں ان کو چکبالاپور کا پروبیشنری ڈی وائی ایس بنادیا گیا تھا۔تاحال وہ پروبیشنری (آزمائشی) میعاد سے گزر رہے ہیں۔

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے آج ہی اس عہدے کا چارج لیا ہے۔ آئندہ دنوں میں تمام پولیس اسٹیشنوں کا معائنہ کروں گا۔بھٹکل کے حالات سے مکمل آگاہی حاصل کرتے ہوئے عمدہ طریقے سے خدمات انجام دینے کی کوشش کروں گا۔ شہر کے عوام اور میڈیا والوں کی طرف سے پولیس محکمے کو بھرپور تعاون ملنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔