بھٹکل کے چوتھنی کی  سڑک پھر ہوئی خستہ ، پوچھنے والا کوئی نہیں : جمعہ کی صبح مرمت، شام کو احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th July 2019, 9:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :19؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ میں ہورہی موسلا دھار بارش کے نتیجےمیں چوتھنی کی سڑک پھر ایک بار بہہ کر خستہ ہوگئی ہے۔ سڑک پر سواریوں کو ہی نہیں ، پیدل راہ گیروں کو چلنا پھرنا دشوار ہورہاہے۔ سڑک کی خستہ حالت کو دیکھ کر علاقے کے نوجوانوں نے جمعہ کی صبح سڑک کی مرمت کی اور شام کو سڑک کے درمیان  پودوں کو نصب کرتےہوئے احتجاج کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

علاقے کے نوجوان ’’بہتر سڑک ،بہتر بھٹکل ‘‘ بیانر لگا کر احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے سخت برہمی کااظہار کرتےہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں میونسپالٹی سے کئی مرتبہ درخواست کی گئی کہ وہ سڑک کی درستی کریں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ابھی تک  کوئی ایک عوامی نمائندہ بھی یہاں کے حالات کی طرف توجہ نہیں کرتا، ہر سال مانسون کے بعد،مانسون کے بعد کہتے  ہوئے دس بارہ مانسون بیت گئے ، بجٹ بناتےہیں لیکن وہ بجٹ کہاں چلا جاتاہے پتہ نہیں۔ جب کہ مندر، مسجد، چرچ کو جانےو الے  اسی سڑک سے گزرتے ہیں، طلبا کو بھی اس راستے سے گزرنا ہوتاہے، بارش کے موسم میں سڑک پر کچھ مٹی ڈال کر لیپا توپی کی جاتی ہے، اب ہمیں سوائے احتجاج کے کوئی راستہ نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے عدم اطمینانی اور بیزارگی کااظہارکیا۔ ساتھ ہی انہوں نے انتباہ بھی دیا کہ ہمارے مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا ورنہ سخت احتجاج کئے جانےکی بات کہی۔ اس موقع پرشاندار اسپورٹس سنٹر کے سکریٹری سرت انصار، ثناء اللہ اسدی ، مصطفیٰ اسامہ ، محمد دانش، محمد سلمان، عاکف سارت،ریاض احمد وغیرہ موجود تھے۔

ساحل آن لائن نے جب چیف آفیسر دیوراج سے اس سلسلےمیں پوچھا تو انہوں نےکہاکہ عوام کی طرف سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ البتہ انہوں نے بتایا کہ وہ  علاقے کی  خستہ سڑک کا معائنہ کرنےکے بعد کوئی فیصلہ لیں گ

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...