بھٹکل تعلقہ بینگرے میں قومی شاہراہ پر لنک روڈ کےلئےدیہی عوام کا دوبارہ احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th November 2019, 8:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:08؍نومبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بینگرے ماوین کٹے سے گزرنے والی قومی شاہراہ فورلین 66کے لئے لنک روڈ مطالبے پر بضد مقامی دیہی عوام نے جمعہ کی صبح پھر ایک بار شاہراہ کا تعمیر ی کام روک کر احتجاج کیا۔

جمعہ کی صبح بینگرے میں موجود  آئی آر بی کمپنی کی مکسنگ پلانٹ اوردیگر مشینوں اور سواریوں کو عوام نے روک کر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ شاہراہ کے دونوں طرف اسکول ہیں، جس میں بینگرے ماوین کٹا حدود میں صدسالہ پرانی اسکول بھی شامل ہے، قریب 10-12مضافات کے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں،بینگرے ماوین کٹا چہار رخی اور عوامی مرکز ہے، بہت پہلے سے سرویس اور لنک روڈ کا مطالبہ کرتےرہے ہیں، لیکن کمپنی اور افسران اس تعلق سے بے توجہی برتتے رہےہیں، جب تک لنک روڈ کی تعمیر نہیں ہوگی تب تک کام روکے رہنے کی ضد پر اڑے رہے ۔

حالات کو دیکھتے ہوئے مرڈیشورپولس جائے وقوع پہنچ کر عوام کو سمجھانےکی کوشش کی مگر ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ آئی آر بی کمپنی کے اعلیٰ افسران سے موبائیل رابطہ کرنےکے بعد کمپنی کے انجنئیر پرشانت نے احتجاجیوں کو بتایا کہ مقامی پنچایت کی جانب سے لنک روڈ کے لئے ہائی وے اتھارٹی کو درخواست کی گئی ہے، محکمہ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق ہم نے سنبھاوی ، بینگرے پنچایت جانے کی سہولت مہیا کئے ہیں، بینگرے ماوین کٹا کو جائے حادثہ ماناگیا ہے، ہائی وے اتھارٹی نے یہاں عوامی  حق کا خیال رکھتےہوئے لنک روڈ کی سہولت نہیں دی ہے، اب احتجاج کی وجہ سے لنک روڈ تعمیر کا فیصلہ لینا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے، البتہ عوامی چہل پہل کے لئے قومی شاہراہ  کھلی رکھی جائے گی، اتھارٹی ہمیں منظوری نہیں دیتی ہے تو شاہراہ کو بند کرنا ہماری مجبوری ہونےکی وضاحت کی۔ ا سکے بعد احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ اس موقع پر پنچایت کے صدر وینکٹیا بھئیرومنے، پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، گنپتی بھئیرومنے، رام چندرنائک، گنپتی نائک، چندرشیکھر دیواڑیگا، جوجے ڈیکوستھا، جگدیش نائک وغیرہ موجود تھے۔ خیال رہے کہ مقامی لوگوں نے اسی لنک روڈ کو لےکر بدھ کو بھی احتجاج کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...