بھٹکل تعلقہ فاریسٹ زمین حق کے لئے اتی کرم دارہوراٹ گارر ویدیکے کی جانب سے 17ستمبر کو میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th September 2019, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ کے تحصیل اور فاریسٹ اتی کرم داروں کے علاقے میں شیموگہ جنگلات زون میں شامل کئے جانے کے پس منظر میں 17ستمبر 2019بروز منگل کی صبح 10بجے شہر کے ستکار ہوٹل کے صحن میں تعلقہ فاریسٹ اتی کرم داروں کی میٹنگ انعقاد کئے جانے کی بھٹکل تعلقہ فاریسٹ ہوراٹ گارر ویدیکے کے تعلقہ صدر راماموگیر نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ متعلقہ میٹنگ کی صدارت ضلع صدر اے رویندرا کریں گے۔ میٹنگ میں فاریسٹ حقوق قانون کے تحت فاریسٹ اتی کرم داروں کی زمین  منظوری کے متعلق گفتگو کی جائے گی۔ متعلقہ قانون کے مطابق ابھی تک بھٹکل تعلقہ میں 8607اتی کرم داروں کے خاندانوں نے اپنے حق کے لئے عرضی سونپی ہے۔ وصول کئے گئے عرضیوں میں سے 80فی صد سے زائد عرضیوں کو رد کیاگیا ہے۔ اور فاریسٹ قانون کےمطابق ابھی تک صرف 217لوگوں کو ہی حق پترا دیاگیا ہے۔ یعنی صرف 2.52فی صد عرضیوں کو ہی قبول کیاگیا ہے۔ ان وجوہات کی بنا فاریسٹ قانون کی خامیوں اور کمیوں کے متعلق عوام کو جانکاری دینے اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے بات کرنے کا فیصلہ لئے جانےکی جانکاری  راما موگیر نے پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...