بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے کنڑا کے عالمی شاعر کوئمپو پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th December 2018, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍ڈسمبر (ایس او نیوز)کنڑا زبان کے کلاسیکل شاعرکوئمپو صدی کے شاعر ہیں، انہوںنے اپنے کلام کے ذریعے عالمی انسان کا آفاقی پیغام دیا ہے ۔ تعلقہ انتظامیہ بھٹکل کے زیراہتمام منعقدہ ’یوم عالمی انسان ‘ پروگرام کا تحصیلدار شنکر گوڈا نے افتتاح کرنے کے بعدا ن خیالات کااظہارکیا۔

انہوںنے کہاکہ ایک زمانے میں صرف اعلیٰ ذات تک محدود ادب  کو پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کوئمپو نے لازوال ادبی خدمات کے ذریعے اس کو بے مثال بنادیا۔ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوئمپو ایک دانش ور تھے جنہیں عالمی سطح پر شہرت ملی۔ انسانیت ہی سب کا راستہ ہونے کا پیغام پیش کیا۔ بی ای او ٔ منجی ایم آر نے پروگرام کی صدارت کی۔ تعلقہ پنچایت کارگزار آفیسر پربھاکر چکنمنے نے اپنے تاثرات کااظہارکیا۔ استاد سریش مرڈیشور نے عالمی انسانیت پر گیت پیش کرتےہوئے سب کا استقبال کیا اور نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تعلقہ پنچایت مینجر سدھیر گاؤنکر نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔