بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کا نیا معاملہ سامنے آنے کے بعد17سے22مارچ کے دوران بیرونی ممالک سے بھٹکل پہنچنے والوں کو ازسر نو طبی جانچ کرنےتعلقہ انتظامیہ کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th April 2020, 3:02 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8/اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں آج بدھ کو پھر ایک کورونا پوزیٹیو معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ میں پھر ایک بار تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، سمجھا جارہا تھا کہ بھٹکل اور اُترکنڑا میں کورونا  پر قابو پالیا گیا ہے مگر نئے معاملے نے پورے عوام کو بھی سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔یاد رہے کہ تازہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بھٹکل اور اُترکنڑا سے کورونا پوزیٹیو کے معاملات بڑھ کر 9 ہوگئی ہے، خیال رہے کہ ان نو معاملات میں دو لوگ صحتیاب ہوکر  کارواراسپتال سے ڈسچارج بھی ہوچکے ہیں۔

بدھ کو تازہ معاملہ سامنے آنے کےبعد اُترکنڑا  ضلع انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ایک   اعلامیہ جاری کرتے ہوئے  بھٹکل کے عوام سے درخواست کی ہے کہ  17سے22مارچ کے دوران جو لوگ بیرونی ممالک سے بھٹکل  پہنچے ہیں براہ کرم سرکاری اسپتال پہنچ کر اپنی جانچ کرائیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بھٹکل تعلقہ میں جتنے بھی کووڈ 19پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں ان سب میں ایک چیز عام ہے اور وہ یہ کہ  تمام معاملات  17مارچ سے 22مارچ کے دوران بیرونی ممالک کا سفرکرکے بھٹکل پہنچنے والوں میں پیش آئے ہیں۔

 اس عرصے میں جتنے بھی لوگ یہاں پہنچے تھے ان سب کو 14دنوں کے لئے گھروں کے اندر کورنٹائن کیا گیا تھا۔ان لوگوں کی  کورنٹائن کی مدت ختم ہوگئی ہے اور اب ان کی رپورٹنگ کا وقت شروع ہورہا ہے۔ان میں سے اب کسی کے اندر بھی کسی قسم کے علامات موجود نہیں ہیں۔

لیکن  مزید احتیاط کے طور پرگھر میں کورنٹائن کیے گئے افراد سے ان کے سفراور گھر کے دیگر افراد کی صحت سے متعلق تمام تفصیلات بالمشافہ دوبارہ اکٹھا کرنا طے پایا ہے۔

 آئندہ تین دنوں تک ضلع انتظامیہ کی طرف سے بھٹکل میں انتہائی گہری طبی جانچ مہم (انٹنسیو میڈیکل اکزامنیشن ڈرائیو IMED)  چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لئے مناسب مقا م کا تعین اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل کی طرف سے کیا جائے گااور متعلقہ لوگوں کو اس کی پیشگی اطلاع دی جائے گی۔

وہ تمام شہری جو اس مذکورہ بالا مدت میں بیرون ملک سے سفر کرکے بھٹکل پہنچے ہیں ان سب سے ڈپٹی کمشنر نے درخواست کی ہے   کہ وہ رضاکارانہ طور پر خود ہی آگے آکر سرکاری انتظامیہ کے سامنے ضروری تفصیلات پیش کریں اور انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں۔

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ صحت عامہ سے تعلق رکھنے والا مسئلہ ہے اس لئے اگر کوئی جان بوجھ کر اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے  اور  ضروری معلومات پوشیدہ رکھتا ہے تو پھر ا س کے خلاف ملکی قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا نوجوان اُدیاور میں ہوئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی؛ علاج کے لئے مالی تعاون کی اپیل

بھٹکل مخدوم کالونی کا ایک نوجوان اُڈپی کے اُدیاور میں سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے اور اسے منی پال کستوربا اسپتال شفٹ کیا گیا ہے، نوجوان کی مالی حالت کمزور ہونے  کی وجہ سے علاج کے لئے  قریب تین لاکھ  روپیوں کی فوری ضرورت ہے۔ نوجوان کی شناخت سمیرسوکیری (34) کی حیثیت سے کی گئی ...

دبئی میں ایک سواری نے ایک شخص کو رونڈ ڈالا؛ مہلوک ایشیائی شخص کی شناخت ہنوز نہیں ہوپائی؛ پولس نے عوام سے کی تعاون کی اپیل

یہاں ایک سواری کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک ہوگیا مگر اُس شخص کی شناخت ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے اور یہ کون ہے، کس ملک یا کس  شہر سے ہے کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ یہ ایشیاء کے  کسی ملک سے تعلق رکھتا ہے۔

دبئی :شیرورگرین ویلی اسکول کے صدر ڈاکٹر سید حسن کی دختر دانیا کو ملا شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس‘

عرب امارات میں بہترین ہمہ جہتی تعلیمی کارکردگی کے لئے طالب علموں کو دیا جانے والا ’’ہَرہا ئنیس شیخہ فاطمہ بنت مبارک ایوارڈ آف ایکسلینس“ امسال دانیا حسن کو تفویض کیا گیا ہے جس کا تعلق  بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شرور سے ہے۔

بھٹکل میں الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے موسوم ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح

   یہاں نوائط کالونی میں  دبئی کے معروف تاجر جناب عتیق الرحمن  مُنیری کی طرف سے ان کے والد مرحوم الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے منسوب ایک ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں بھٹکل کی سرکردہ شخصیات سمیت علماء و عمائدین   موجود تھے۔

بھٹکل کا نوجوان اُدیاور میں ہوئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی؛ علاج کے لئے مالی تعاون کی اپیل

بھٹکل مخدوم کالونی کا ایک نوجوان اُڈپی کے اُدیاور میں سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے اور اسے منی پال کستوربا اسپتال شفٹ کیا گیا ہے، نوجوان کی مالی حالت کمزور ہونے  کی وجہ سے علاج کے لئے  قریب تین لاکھ  روپیوں کی فوری ضرورت ہے۔ نوجوان کی شناخت سمیرسوکیری (34) کی حیثیت سے کی گئی ...

بھٹکل میں الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے موسوم ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح

   یہاں نوائط کالونی میں  دبئی کے معروف تاجر جناب عتیق الرحمن  مُنیری کی طرف سے ان کے والد مرحوم الحاج محی الدین مُنیری کے نام سے منسوب ایک ہائی ٹیک ایمبولنس کا خوبصورت افتتاح عمل میں آیا جس میں بھٹکل کی سرکردہ شخصیات سمیت علماء و عمائدین   موجود تھے۔

بنگلورو فساد: مسلمانوں نے پیش کی ہم آہنگی کی مثال، انسانی زنجیر بناکر مندر کی حفاظت

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں سوشل میڈیا کی ایک قابل اعتراض پوسٹ کے بعد بھڑکنے والے فرقہ وارانہ فساد کے درمیان مسلم نوجوانوں نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے ایک مندر کی حفاظت کی اور ہندوستان کی اس خوبصورت تصویر کو نمایاں کیا جس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہونا چاہیے۔

 بھٹکل جالی پٹن پنچایت کی نئی عمارت کی تعمیرروک دی جائے۔ پنچایت اراکین نے کیا اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ 

بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے اراکین نے اسسٹنٹ کمشنرکو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے تحصیلدار نے جالی پٹن پنچایت کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا جو کام شروع کیا ہے