بھٹکل اوراطراف کے  طلبہ وطالبات کے لئے15ڈسمبر کو ہوگا سائنسی وتحقیقی مقابلہ جات کاانعقاد : تعلیمی ادارے توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th July 2019, 6:27 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :18؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) شہر بھٹکل کا معروف تعلیمی و فلاحی ادارہ تربیت اخوان(شمس اسکول)کے زیر اہتمام  اے جے اکیڈمی فار ریسرچ اینڈ ڈیلوپمنٹ کے اشتراک سے15ڈسمبر 2019 بروز اتوار کو سانتسی و تحقیقی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں  بھٹکل‘ مرڈیشور‘ شیرور اور منکی کے سرکاری و  غیر سرکاری‘امدادی (ایڈیڈ) اور غیر امدادی (ان ایڈڈ )اسکو لوں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔

پروگرام کے کو۔آرڈی ینٹر محمد رضا مانوی نے بتایا کہ اس ضمن میں اکیڈمی کے ڈائرکڑ محمد عبد اللہ جاوید ، ادارہ کے صدرمحمد اسماعیل محتشم اور نائب صدر نذیر قاضی صاحب کی زیر نگرانی اساتذہ اور انتظامیہ کی مشترکہ نشست میں سائنسی تحقیق کی اہمیت وضرورت‘اساتذہ اور انتظامیہ کا رول جیسے امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اورسائنس فیر کے اہتمام کا فیصلہ لیا گیا۔

مسٹر مانوی نے بتایا کہ اس مقابلہ میں چہارم تادہم کے طلبہ وطالبات مختلف سائنسی زمروں جیسے حیاتیاتی سائنس‘ طبعیاتی سائنس‘ ماحولیاتی سائنس اور سماجی سائنس میں اپنی تحقیق پیش کرسکتے ہیں۔فیر میں داخلہ مفت رہے گا۔ہر زمرے میں بہترین تحقیق پیش کرنے والے طلبہ کوسائنسدان کے اعزاز سے نوازا جائیگا جبکہ تمام شریک ہونے والے طلبہ‘ مددگار اساتذہ اور حصہ لینے والے اسکولوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔اس مقابلہ میں شریک ہونے والے طلبہ کے بہترین تحقیقی پراجیکٹس کو قومی سطح پر منعقد ہونے والے سائنس فیر (National Science Fair)میں پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔مزید تفصیلات کیلئے کوآرڈینٹرمحمد رضا مانوی سے9886455416 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 محمد عبداللہ جاوید نے بتایا کہ تمام ترقی یافتہ ممالک کے نظام تعلیم میں تحقیق و جستجو پرائمری درجات ہی سے نصاب تعلیم میں شامل کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ سائنسی ترقی میں نہ صرف آگے ہیں بلکہ عوامی سطح پر اس کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے۔سائنس فیر کے ذریعہ درحقیقت اسی اہم امر کی جانب تعلیم وتعلم سے متعلق لوگوں کی توجہ مرکوز کرنا اور عام بیداری پیدا کرنا ہے۔تاکہ مستقبل قریب میں ہمارے نصاب تعلیم میں بھی تحقیق کو شامل کرنا ممکن ہوسکے۔اور طلبہ سائنسی ترقی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے کے قابل بن سکیں۔ منتظم ادارے نے یہ بھی طے کیا ہے کہ ان کی تمام خدمات غیرجانبدارانہ اور غیر تجارتی ہوں گی کیونکہ یہی وہ مروجہ غلط روایات ہیں جو موجودہ نظام تعلیم میں بدقسمتی سے در آئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...