بھٹکل رکن اسمبلی سُنیل نائک نے اُڈپی کی ماہی گیری کشتی سورنا تربھوج کے حادثے کے لئے بحری دستہ کو قرار دیا ذمہ دار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th July 2019, 11:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:25؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے رکن اسمبلی سُنیل نائک نے  اُڈپی کے ملپے کی ماہی گیری کشتی سورنا تربھوج کے حادثے کے لئے بحری دستہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی سُنیل نائک نے کہا کہ  اس کشتی کے ساتھ جو سانحہ پیش آیا اُس کے لئے بحری دستہ وجہ سبب بنا ہے۔  شرالی میں شری درگا پرمیشوری سمودایا بھون میں نئی تشکیل کردہ بھٹکل تعلقہ ماہی گیر مزدور کمیٹی (مینو گاریکا کلاسیگلا سنگھا) کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ کشتی پر سوار  لاپتہ ہونے والے تمام ماہی گیروں کے خاندانوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے معاوضہ تقسیم کیا جاچکا ہے لیکن چونکہ بحری دستہ مرکزی حکومت کے ماتحت ہوتا ہے، لہٰذا مرکز سے معاوضہ ملنے کا انتظار ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ  متاثرہ خاندانوں کے لئے  50 لاکھ روپیوں کے معاوضے کا اعلان کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا  کہ اگر متاثرہ خاندان کو بحری دستہ  کی جانب سے اتنا معاوضہ نہیں دیا جاتا تو وہ ودھان سبھا میں اُڈپی کے رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ کی قیادت میں احتجاج کریں گے۔

 پروگرام میں شریک ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے اپنے خطاب میں اپنی جانب سے ماہی گیروں کی اس نئی کمیٹی کی ترقی کے لئے ہرممکن  مدد و تعاون کرنے کا اعلان کیا۔ شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک، شری درگا پرمیشوری مندر ماری جاتراکمیٹی کے صدر راما موگیرنے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ ماہی گیرمزدور سنگھا کے صدر ناگراج ڈی موگیر نے پروگرام کی صدارت کی۔ مندر انتظامیہ کے صدر نارائن دئیمنے ، ناگراج ہری کنتر، موگیر سماج صدر انپا موگیر، فرشین بوٹ یونین کے صدر شری دھر موگیر، ناڈ دونی سنگھا کے صدر وینکٹیش موگیر، گوپال موگیر، جٹگا موگیر، سنگھا کے نائب صدر سومیا موگیر وغیرہ موجود تھے۔

ناگراج نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ نرسمہا موگیر نے پرارتھنا کی اور شکریہ اداکیا۔اس موقع پرسورنا تربھوج کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے مالی گیروں کے خاندانوں اور حال ہی میں بنٹوال میں پیش آئے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے بھٹکل کے متاثرہ خاندانوں کو ماہی گیر مزدور سنگھا کی طرف سے مالی  تعاون دیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...