میونسپالٹی انتخابات کو لے کر بھٹکل تحصیلدار نے جاری کی نوٹی فیکیشن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th May 2019, 12:15 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپل کونسل کے انتخابات کے لئے آج بدھ کو بھٹکل تحصیلدار این  بی پاٹل نے نوٹی فیکیشن جاری کرتےہوئے  پرامن طریقے پر ووٹنگ کرانے تمام تیاریاں مکمل ہونے کی جانکاری دی۔ 

تحصیلدار دفتر میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں تحصیلدار نے  بتایا کہ  بھٹکل ٹاون میونسپالٹی میں   12133 مرد اور 11787 خواتین ووٹروں سمیت جملہ   23920 ووٹرس ہیں۔ یہاں جملہ 23 وارڈس ہیں جس کے لئے  چار معاون  بوتھ  بشمول  27 بوتھ  بنائے گئے ہیں۔ انتخابات کے لئے تین انتخابی آفسر اور تین ان کے معاون مقرر کئے گئے ہیں۔ میونسپل کونسلر کے ان انتخابات کے لئے اُمیدواروں کو انتخابی پرچار کے لئے 1.50 لاکھ روپئے تک  خرچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تحصیلدار نے بتایا کہ میونسپالٹی حدود میں رہنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی  وارڈ کے لئے انتخاب لڑ سکتا ہے، اُمیدوار کو اپنے ہی وارڈ میں انتخاب کے لئے کھڑا ہونا ضروری نہیں ہے۔ تحصیلدار نے اسی طرح انتخابات میں کھڑے ہونے والے اُمیدواروں کے تعلق سے دیگر کئی معلومات فراہم کی۔

تحصیلدار نے بتایا کہ  انتخابات میں شریک ہونے کے لئے  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 مئی ہے، 17 مئی پرچوں کی جانچ ہوگی، جبکہ 29 مئی کو انتخابات ہوں گے۔31 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

تحصیلدار کی آج کی پریس میٹ کی وڈیو   لنک نیچے دی جارہی ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...