بھٹکل سوپر اسٹار اسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب : ڈاکٹر سمیع اللہ صدر اور مولانا ابراہیم رکن الدین جنرل سکریٹری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2021, 11:36 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 18؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)   18ستمبر بعد نماز عصر المعمور لائبریری میں منعقدہ   سوپر اسٹار اسوسی ایشن بھٹکل کے انتخابی اجلاس میں نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ ڈاکٹر سمیع اللہ صدر اور مولانا ابراہیم رکن الدین جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔

اسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عبدالعظیم نائب صدر ، ساجد ایس ایم سکریٹری ، فواز قاضیا اکاؤنٹنٹ اور خازن کے طورپر شمعون مولانا علی باپا منتخب ہوئےہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق انتخابات سے قبل 29اگست کو منعقدہ ایک نشست میں اگلی میعاد کے انتخابات کے لئے  ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کو  اختیار دیا گیا تھا کہ وہ اپنے طورپر 6منتخب شدہ ممبران کے علاوہ 19رکن انتظامیہ کے ممبران کو منتخب کریں ۔اُسی  کے تحت کمیٹی نے ابراہیم رکن الدین، ڈاکٹر سمیع اللہ ، مصدق علی اکبر، عبدالماجد رکن الدین ، ساجد ایس ایم ، عبدالعظیم دامودی ، سالم علی اکبرا، خلیل کھومی ، قذافی شاہ بندری ، سھام علی اکبرا، فیض احمد اکرمی ، ناصر جمشیر، سہیل علی اکبرا، ابراہیم شاہ بندری ، ذیشان علی اکبرا، تعظیم حافظکا، افضل قاسمجی ، فیصل کولا، فواز قاضی ، نعیم فاسمجی ، اقدس سعدا، ارشاد رکن الدین ، فیصل مصباح ، شمعون علی باپا اور وسیم رکن الدین کورکن انتظامیہ کے طورپر منتخب کیا۔ اس کے بعد انتخابی اجلاس میں متعلقہ عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔