بھٹکل کے طالب علم کی ایم ایس سی میں شاندار کامیابی؛ لندن میں یونیورسٹی کی طرف سے ملا گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th November 2022, 8:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 26 نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے طالب علم محمد اٰمین ابن یونس بیلکے  لندن     یونیورسٹی  میں  ماسٹر آف سائنس (ایم ایس سی) میں  ٹاپ  پوزیشن کے ساتھ  کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی شاندار کامیابی پر انہیں  یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف اسکاوٹ لینڈ کی طرف سے گریجویشن ڈے کی تقریب  میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ وہ اس یونیورسٹی میں تھِین فلم ٹیکنالوجی   پر ماسٹرکررہے تھے۔

پڑوسی علاقہ شیرور کے معروف گرین ویلی انٹر نیشنل اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد محمد اٰمین نے آٹھویں سے پی یو سی  (سائنس) کی تعلیم  بھٹکل انجمن سے حاصل کی، پھر مینگلور کی سری نواس کالج آف انجینرنگ سے نانو چِپ ٹیکنالوجی پر گریجویشن مکمل کیا، پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے  لندن چلے گئے۔ لندن میں تھِن  فلم ٹیکنالوجی  پر انہوں نے  ماسٹر آف سائنس  کیا اور  شاندار مارکس  کے ساتھ کالج میں ٹاپ پوزیشن سے کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں  یونیورسٹی کے گریجویشن ڈے کے موقع پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

بھٹکل ڈونگر پلی کے رہائشی  جناب یونس بیلکے کے فرزند محمد اٰمین  کے لندن  پہنچ کر اعلیٰ تعلیم میں  نمایاں کامیابی درج کرنے اور پوری قوم وملت کا نام روشن کرنے پر بھٹکل کے مختلف اداروں کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ شیرور گرین ویلی  انٹرنیشنل اسکول کے نائب صدر اور مینجنگ ٹرسٹی  جناب  محمد میراں  منیگار، انجمن کے صدر جناب مزمل قاضیا، جنرل سکریٹری جناب  صدیق اسماعیل، قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن،  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری،  بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری  سمیت  کافی   دیگر ذمہ داران نے ان کی بہترین کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔