بھٹکل : ریاستی گورنر تھاورچند گہلوت کا مرڈیشور مندر دورہ؛

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd December 2021, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) ریاست کےگورنر تھاورچند گہلوت جمعہ صبح اپنی فیملی کے ساتھ مرڈیشور مندرپہنچ کر پوجا پاٹ کی اور اپنی مذہبی رسومات کو ادا کیا۔

کولور سے نکل کر صبح 30-11بجے مرڈیشور پہنچنے پر مندر انتظامیہ کےمینجر منجوناتھ شٹی نے آراین شٹی ٹرسٹ کی جانب سے گورنر کا استقبال کیا۔ اس کے بعد گورنر نے اپنے خاندان کے ساتھ مندر پہنچ کر  پوجا پاٹ کی۔ اس موقع پر مندر انتظامیہ کی طرف سے گورنر کی تہنیت کی گئی ۔ مندر درشن کے بعد گورنر نے وزٹنگ بک میں اپنا پیغام قلم بند کیا۔ اس کے بعد مندر کے صحن میں لفٹ کے ذریعے 21ویں منزل پر پہنچ کر بحر عرب کا نظارہ کیا۔ مرڈیشور میں تھوڑی دیر قیام کے بعد گورنر گوکرن کے لئے روانہ ہوئے۔ جہاں انہوں نےریاست کی مشہور مندر میں پوجا کرنےکے بعد کاروار کےلئے نکل گئے۔

ریاستی گورنر کی آمد کو دیکھتے ہوئے مرڈیشور مندر میں بھگتوں پرپابندی عائد کی گئی تھی ، سڑکوں پر بھی آمد ورفت کو روکا گیا تھا۔ ہر طرف پولس سکیورٹی لگائی گئی تھی۔ صبح سویرے ہی بھٹکل سرحد سےلےکر مرڈیشور تک قومی شاہراہ پر پولس گشت کرتی نظر آئی۔ حفاظتی انتظامات کے تحت ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن اور  ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر کاروار سے خصوصی طور پر بھٹکل پہنچ گئے تھے۔ ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو افسر پریانگا بھی اس موقع پر بھٹکل میں نوجود تھی، جنہوں نے گورنر کا بھٹکل سرحد پر استقبال کیا۔ اس موقع پر کئی سرکاری افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...