بھٹکل: اینڈوسلفان موبائل ہیلتھ کلینک کے اسٹاف نے دیامیمورنڈم۔ بقایا تنخواہ ادا کرنے کا مطالبہ 

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2020, 7:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،3؍اکتوبر(ایس  او نیوز) اینڈو سلفان متاثرین کی باز آبادکاری پروگرام کے تحت scowesنامی سرسی کے ادارے کو موبائل ہیلتھ کلینک (ایمولینس) چلانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ لیکن  scowesملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7مہینوں سے ان کی تنخواہ حکومت کی طرف سے ادارے کو ادا نہیں کی گئی ہے جس سے اس ادارے پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

بھٹکل تعلقہ میں scowesکے ملازمین نے اپنی بقایا تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک کے توسط سے ریاستی چیف سیکریٹری کے نام میمورنڈم دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اینڈوسلفان متاثرین کی میڈیکل ریلیف کے لئے رقم جاری کرنے کی گنجائش رہنے کے باوجود ریاستی حکومت کی  طرف سے خواہ مخواہ اس کو روکا گیا ہے۔ اس طرح   scowes کے ملازمین اور اینڈوسلفان متاثرین کے تعلق سے بے توجہی برتی جارہی ہے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ سات مہینوں سے تنخواہ کی رقم جو باقی رہ گئی اس کو فوری طور پر جاری کردیا جائے، کیونکہ ملازمین بہت ہی سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ اسٹاف کی تنخواہیں روک کر اینڈو سلفان متاثرین کو پہنچائی جارہی طبی خدمات کی راہ میں جو افسران رکاوٹ بن رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی اقدام کیا جائے۔

اس موقع پر scowesسرسی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر وینکٹیش نائک کے علاوہ اسٹاف سدھیر، سنتوش وغیرہ حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...