بھٹکل کے 2492 طلبہ ایس ایس ایل سی امتحان میں ہوئے شریک، آٹھ رہے غیر حاضر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 8:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20 جولائی (ایس او نیوز) پیر کو ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات میں بھٹکل تعلقہ کے 12 امتحانی مراکز میں  2492 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 8 طلبہ غیر حاضر رہے۔

کووِڈ وباء کے چلتے ایک ہی دن میں تین امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے لئے بھٹکل تعلقہ میں  1352 لڑکوں  میں 1345 لڑکے امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ 1148 لڑکیوں میں 1147 لڑکیاں حاضر رہیں اور امتحانی پرچات لکھے۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن  کی سخت  پابندیاں ختم ہونے اور کورونا کی رفتار سست پڑنے  کے بعد کرناٹک میں پیر  سے دوروزہ ایس ایس ایل کے امتحانات  طے شدہ  فارمولے  کے مطابق    شروع کئے گئے ،جس میں ریاست بھر سے 7,83,882 طلبہ  شریک رہے ۔

سال گزشتہ کے مقابلے  میں اس بار  ریاست میں امتحان کے طریقہ کار کارکو  تبدیل کیا گیا ہے ،صرف دودن یعنی کہ 19 جولائی  کو تین پرچوںمیتھس، سوشیل سائنس اور سائنس  کے پرچے لکھوائے گئے  تو اب  22  جولائی کو  دیگر لنگویجس کے  تین پرچوں کےامتحانات ہوں گے ۔پہلے دن صبح 10:30 بجے  تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ امتحانات  شروع ہوئے جو دوپہر دیڑھ بجے تک جاری رہے۔

امتحان گاہ میں  احتیاطاً ایک بلاک میں صر ف بارہ طلباء     کے بیٹھنے کے لئے ہی بندوبست کیا گیا  تھا ۔بی ای اؤ کی مانیں  تو کورونا علامات والے طلباء کے لئے تمام مراکز میں   الگ سے دوکلاسوں کا نظام بنائے جانے کی ریاستی حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھیں  لیکن راحت کی بات یہ  رہی کہ  یہاں بھٹکل میں  ایساکوئی طالب علم نہیں رہا۔ جبکہ  کورونا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں  پہلے سے کورونا ٹیکہ لگوائے گئے اساتذہ   کا ہی تقرر کیا گیا ہے اس کے باؤجود احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے   تین دن پہلے ہی  سبھی اساتذہ  کا آرٹی پی سی آرٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس میں نیگیٹیوآنے والے اساتذہ کو ہی امتحانی مراکز آنے کی اجازت دی گئی  تھی۔ساتھ ہی امتحان گاہ میں داخلے سے پہلے تمام طلباء   کی  تھرمل اسکیننگ اور آکسی میٹر کے ذریعہ نبض کی جانچ     اور ہاتھوں کو بھی سینی ٹائز    کرنے کا بندوبست کیا گیا  تھا ۔

امتحانی مراکز کے آس پاس سومیٹر کے احاطے میں دفعہ144  نافذ کی گئی تھی  ،اور زیراکس دکانوں کو بندرکھنے کی سختی کے ساتھ ہدایت جاری کی گئی  تھی ،اور سیکورٹی اہلکاروں کو  بھی تعیینات کیاگیا تھا ۔خاص بات یہ رہی کہ نجی طور  پر   دیڑھ سو کلومیٹر کا سفر طئے کرکے کاروار پہنچ کرامتحان دینے والے طلباء کے لئے بھی اس بار بھٹکل  بینا ویدیا اسکول میں ہی   پرچہ لکھنے کا بندوبست کیاگیا ہے جس   پر طلباء نے راحت کی سانس لی۔ اس موقع پر پرامن  امتحانات   کو یقینی بنانے کے لئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور بی ای اؤ اپنے عملے کے ساتھ  امتحانی مراکز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھے گئے۔

خیال رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحان میں شرکت کرنے والے سبھی طلباء کو کامیاب کرنے کا اعلان  پہلے ہی کیا جاچکاہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...