آج سے تین دن کے لئے پرانےپاس پر ضروری اناج کی ڈیلیوری کی اجازت؛ لاک ڈاون پر عوامی مسائل حل کرنے کئی اہم فیصلے؛ بھٹکل میں ایس پی کی پریس میٹ

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2020, 9:01 PM | ساحلی خبریں |

 

بھٹکل 11/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل میں لاک ڈاون کے ذریعے عوام کو بہت ساری دشواریاں پیش آرہی ہیں اورہمیں عوم کے مسائل کااحساس ہے، جس  کو دیکھتے ہوئے ہم نے  آج سے اگلے تین دنوں کے لئے عارضی طور پر پرانے فراہم کئے گئے پاس والوں کو ہوم ڈیلیوری کی اجازت دے رہے ہیں۔ پرانے دئے گئے پاس سے  راشن (اناج، دودھ، ترکاری)، دوائیاں اور پٹرول حاصل کئے جاسکیں گے۔اس بات کی اطلاع اُترکنڑا کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے دی۔

 آج پیر کی شام بھٹکل سرکیوٹ ہاوس میں  اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ایس پی نے بتایا کہ ہمیں بہت سارے لوگوں نے فون کرکے بتایا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے راشن نہیں مل رہا ہے، دوائیاں نہیں ہیں،  علاج معالجہ کا مسئلہ ہے وغیرہ، ہم نے اس تعلق سے نوڈل آفسران سمیت اے سی اور ڈی وائی ایس پی کے ساتھ بات چیت کی ہے اور اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے  لاک ڈاون کا مناسب انتظام ہونے تک ہم پرانے دئے گئے پاس پر ہوم ڈیلیوری کی اجازت دیں گے۔

آئندہ لاک ڈاون میں  ہمارا کیا اور کیسا انتظام ہوگا، اُس کا بھی مکمل پلان بنایا گیاہے مگر اس پر عمل درآمد  کرنے تک ہم پرانے پاس والوں کو اناج اور ضروری چیزوں کی فراہمی کے لئے انہیں اجازت دیں گے۔

ایس پی نے بتایاکہ بھٹکل  کنٹیمنٹ زون ہونے اور چار دنوں کے اندر 28 کورونا معاملات سامنے آنے پرہمیں مکمل لاک ڈاون کرنا پڑرہا ہے۔جس کی وجہ سےہم  نے جگہ جگہ بیری کیڈ  لگا  رکھاہے۔

ایس پی نے نہایت عاجزی کے ساتھ عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وباء کو بھٹکل سے نکال پھینکنا چاہتے ہیں، ہم عوام کے دشمن نہیں ہیں، ہم عوام کی بھلائی چاہتے ہیں، عوام کو پریشان کرنے کا ہمارا کوئی منشاء نہیں ہے، برائے کرم آپ ہماری باتوں کو سمجھیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ اگر آپ کے اندر یا آپ کے گھر میں کسی کو کورونا کی کوئی علامت  پائی جاتی ہے  تو بخار اور کھانسی کی گولیاں کھاکر اُسے  مت چھپائیں، بلکہ اسپتال پہنچیں اور اپنے سیمپل دیں۔ ہم آپ کی ہر طرح سے مدد کریں گے، ہم سب مل کر ہی کورونا کو پھیلنے سے  روک سکتے ہیں۔ بخار اور کھانسی کی گولیاں کھانے سے کورونا کا علاج نہیں ہوگا بلکہ ایسا کرکے آپ کورونا وائرس کو مزید دوسروں میں پھیلائیں گے اور اس سے مزید دوسرے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوجائیں گے۔

ایس پی نے کہا کہ بدھ سے بھٹکل میں ہم مکمل لاک ڈاون کریں گے جس کے بعد تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے ہرضروری اشیاء گھروں میں پہنچائی جائیں گی۔جس کے ساتھ ہی پرانے پاس مکمل طور پر ناکارہ ہوجائیں گے۔ 

تمام داخلی راستوں کو ہم نے بند کردیا ہے۔ جن علاقوں میں کورونا کے معاملات آئے ہیں اُن علاقوں سے لوگوں کو ہم باہر آنے نہیں دیں گے اسی طرح ہم وہاں کسی کو جانے نہیں دیں گے۔

بھٹکل میں ہم نے پانچ  داخلی راستوں کے  پوائنٹس مقرر کئے ہیں مدینہ کالونی میں ایک انٹری پوائنٹ، پولس اسٹیشن کے اوپری  طرف ایک انٹری پوائنٹ  اور اسپتال روڈ پر ایک انٹری پوائنٹ سمیت جملہ پانچ انٹری پوائنٹس ہم نے بنائے ہیں جس کا خاکہ ہم عنقریب ریلیز کریں گے تاکہ عوام کو سمجھنے میں آسانی رہیں۔ عوام کو ایمرجنسی پیش آنے پر اس انٹری پوائنٹس پر آنا ہوگا۔ ہم ان انٹری پوائنٹس پر پولس والوں کو تعینات کریں گے، وہاں ایک ہیلپ ڈیسک ہوگا۔

فی الوقت ہوم ڈیلیوری آٹو اور اسکوٹر کے ذریعے  کی جارہی ہے، آئندہ ہم بڑی وین کے ذریعے ہوم ڈیلیوری دیں گے۔ آبادی کے لحاظ سے ہم اُن علاقوں میں ایک یا دو یا تین وین رکھیں گے۔ ایک وین ہر چار گھنٹے میں ایک مرتبہ متعلقہ علاقہ جائے گی،  عوام اپنی ضروریات کی چیزیں اس وین کے پاس جاکر خرید سکیں گے۔اگر آپ کی ضرورت کی چیز وین پر دستیاب نہ ہوتو وہ خود دوسری ٹرپ میں لاکر دے گا۔اس طرح کے سسٹم کے لئے ہم تھوڑی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس کے لئے عوام کو ابتداء میں تھوڑی دشواری ہوسکتی ہے، لیکن ہم جلد سے جلد  دشواریوں پر قابو پائیں گے۔ لیکن اس طرح کا سسٹم جاری ہونے کے بعد عوام کو گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ ہم کوشش کرکے یہ کام بدھ سے شروع کریں گے اگر بدھ نہیں تو جمعرات تک شروع کرسکیں گے، اُس وقت پرانے پاس والے ہوم ڈیلیوری دے سکتے ہیں۔

عوام  ایمرجنسی کے موقع پر  نوڈل آفسر یا ہیلپ ڈیسک پر فون کرسکتے ہیں، اگر کہیں سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی ہے تو پھر آپ اپنی گاڑی بالخصوص بائک یا اسکوٹر   پر سیدھے انٹری پوائنٹ پر آئیں ، وہاں ایک ہیلپ ڈیسک رہے گا، آپ اپنا مسئلہ وہاں جاکر پیش کریں، آپ کی مشکلات کا اندازہ  لگاتے ہوئے اپ کو اُسی وقت عارضی پاس جاری کیا جائے گا۔ لیکن وہ پاس صرف مخصوص وقت تک چلے گا، بعد میں اس پاس کی میعاد ختم ہوجائے گی۔ آٹو یا ایمبولنس کو ہم فی الحال  استعمال میں نہیں لانا چاہتے۔ البتہ ہیلپ ڈیسک پر آپ کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔ آپ کو صرف وہاں تک پہنچنا ہوگا۔ آپ کو اگرایمرجنسی میں پٹرول  کی بھی ضرورت ہے تو آپ اس عارضی پاس کی مدد سے پٹرول بھی حاصل کرسکیں گے مگر پٹرول کی لمٹ طے رہے گی اور آپ زیادہ مقدار میں پٹرول نہیں خرید سکیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ ایسا کرنے سے بھی کوئی مسئلہ درپیش آسکتا ہے، اگر کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو ہم پھر اپنی پیش کی جانے والی خدمات کا ازسر نو جائزہ لیں گے اور کوشش کریں گے کہ عوام کو کسی بھی طرح کی کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

ایس پی نے مزید بتایا کہ جس طرح ہم نے شہر میں لاک ڈاون کیا ہے، اُسی طرح عوام کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اور گھر پر ضروری چیزیں دستیاب ہوں، اُس کی بھی ذمہ داری ہم پر ہی عائد ہوتی ہے، ہم عوام کو کسی بھی طرح کی پریشانی میں مبتلا کرنا نہیں چاہتے، ہم اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے سخت سے سخت امتحانات سے گذر کر آپ کو تکلیف دینے یا عوام کے ساتھ نا انصافی کرنے  کے لئے نہیں آئے ہیں، ہم آپ کے مسائل کو حل کرنے اور آپ کو انصاف دلانے کے لئے آئے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر جو کچھ بھی پیش کیا جارہا ہے ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں، مگر ہماری اپیل ہے کہ عوام ہم پر اعتماد رکھیں، ہمیں ہر حال میں بھٹکل کو کورونا فری کرنا ہے جس کے لئے عوام کا تعاون اور عوام کا ہم پر بھروسہ  ضروری ہے۔

ہمیں معلوم ہے کہ یہاں سب سے بڑا مسئلہ میڈیکل شاپس،  میڈیکل ٹریٹمنٹ، آناج کی فراہمی، دودھ وغیرہ نہ ملنا  ہے، جس کو لے کر عوام بہت زیادہ پریشان ہیں۔ اس کے حل کے لئے آج سے ہی ہم عارضی حل پیش کررہے ہیں اور تین دن بعد بدھ یا جمعرات سے اس کا مستقل حل بھی شروع کرنے والے ہیں۔

ایس پی نے غلط سلط خبریں شائع کرنے اور سوشیل میڈیا پرآناپ شناپ مسیجس پوسٹ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی  انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر جو کچھ بھی آرہا ہے اُس پر ہماری نظر ہے، اور ہر طرح کے مسیجس ہم تک پہنچ رہے ہیں۔  غلط افواہیں پھیلانا، عوام کے اندر انتشار پیدا کرنا یہ قانونی جرم ہے،  ہم ایک حد تک برداشت کریں گے  خاموش رہیں گے، مگر جب یہ مسیجس اپنی حد کو پارکرے گا تو پھر ہم  کو معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے بتایا کہ عوام کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے فی الحال بھٹکل میں دو اسپتالوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، ایک شمس نور اور دوسرا نشاط نرسنگ ہوم ہے۔ نشاط نرسنگ ہوم میں او پی ڈی کی بھی سہولت رہے گی۔

پریس کانفرنس میں  بھٹکل ڈی وائی ایس پی گوتم تحصیلدار روی چندرا سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...