بھٹکل : سرابی ندی کے مسلم علاقوں میں بھی پچنگ کرنے اور چک ڈیم پر ریلنگ نصب کرنےکامطالبہ لےکر سماجی کارکن نے مختلف محکموں کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 3:15 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:یکم فروری(ایس اؤ نیوز)بھٹکل میونسپالٹی حدود میں بہنے والی سرابی ندی پر تعمیر کئے گئے چک ڈیم کے دونوں طرف ریلنگ نصب کرنے اور ندی کے ہندو علاقوں کے ساتھ ساتھ مسلم علاقوں میں بھی پچنگ کرنے کا مطالبہ لےکر سماجی کارکن اور میونسپالٹی کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق چیرمین  فیاض ملا نے اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر سمیت بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ چھوٹی آب پاشی کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔

ایک میمورنڈم میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر سرابی ندی پر تعمیر چک ڈیم پرریلنگ نصب کرنےکے لئے حکم دئیےجانےکے باوجود متعلقہ محکمہ کی جانب سے ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیاہے۔ محکمہ کے اعلیٰ افسران کی طرف سے چک ڈیم پر ریلنگ نصب کرنے کا حکم جاری ہونے کے بعد بھی متعلقہ افسران توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ لہٰذا محکمہ کے افسران کو فوری طورپر کام شروع کرنےکی ہدایت دی جائے 

اسی طرح انہوں نے ایک دوسرے میمورنڈم میں مانگ کی ہےکہ سرابی ندی کے تمام علاقوں میں پچنگ کی جائے تاکہ بارش کے موسم میں ندی کا پانی ابل کر اطراف کے علاقوں میں نہ گھس سکے۔

فیاض ملا نے بتایاکہ تعلقہ کے کدرے بیرپا مندر سے منڈلی کے گرڈیکر دامو کے گھر تک یعنی سرابی ندی کے غیر مسلم علاقوں میں  کروڑوں روپئے کی لاگت سے سرابی ندی کے کنارے پچنگ کا کام جاری ہے۔ لیکن مسلم علاقوں میں یہ کام نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچنگ کا کام اگر صرف مخصوص علاقوں میں ہوگا اور بقیہ علاقوں میں نہیں ہوگا تو پورےبھٹکل شہر کے لئے خطرہ لاحق ہوسکتاہے۔ کیونکہ بارش کے موسم میں پانی جب ایک علاقہ کی پچنگ سےٹکرائےگاتو ظاہر ہے دوسرے علاقہ میں پچنگ نہ  ہونے سے غوثیہ اسٹریٹ، شاذلی اسٹریٹ اور مشما اسٹریٹ میں پانی میں بہت زیادہ دباو اور جوش پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں مسلم علاقے زیر آب ہونےکا خطرہ ہے۔انہوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ عملی طور پر نقشہ کا سائنٹیفک طور پر جائزہ لے اور جن علاقوں میں پچنگ کا کام منظور نہیں کیا گیا ہے، ان علاقوں میں بھی پچنگ تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔

سماجی کارکن فیاض ملانے بتایا کہ دونوں کاموں کی انجام دہی کے لئے اس سے قبل بھی انہوں نے متعلقہ حکام کومیمورنڈم پیش کرتے ہوئے ان کی توجہ اس طرف مبذول کرائی تھی مگر محکمہ جات کی طرف سے کوئی مناسب کارروائی نہ ہونےکی وجہ سے دوبارہ میمورنڈم دیتےہوئے متوجہ کرنےکی کوشش کی ہے۔ فیاض ملا نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس طرف توجہ دی جائے، دوسری طرف بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے انہیں بتایا ہے کہ وہ اس تعلق سے متعلقہ مقام کا دورہ کرکے جائزہ لے گی جس کے بعد وہ مناسب اقدامات کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...