بھٹکل سرکاری اسپتال میں معروف سماجی کارکن نثار احمد ٹاپ کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st June 2020, 12:35 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 31/مئی (ایس اونیوز) بھٹکل کے معروف سماجی کارکن جناب نثار احمد رکن الدین عرف نثار ٹاپ کی آج اتوار کو بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں  تہنیت کی گئی اور بھٹکل میں کورونا وباء پر قابو پانے میں تعلقہ انتظامیہ  کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر سمیت تعلقہ اسپتال کے دیگر ڈاکٹروں  نے ان کی خدمات کی بھرپور سراہنا کی۔ اس تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے اسپتال کی انچارج آفسر ڈاکٹر سویتا کامتھ نے بتایا کہ  بھٹکل میں کورونا کے مریضوں  کی مکمل دیکھ ریکھ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہرممکن تعاون فراہم کرنے میں نثار صاحب نے اسپتال  میں جو رول ادا کیا ہے وہ  قابل ستائش ہے۔ مزید کہا کہ وہ  اول دن سے ہی اسپتال میں  اپنا پورا وقت  دے رہے ہیں جس سے اسپتال کے ڈاکٹروں اور اسٹاف کو بہت زیادہ  آسانی میسر ہوئی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر اشوک کمار کو ریٹائرڈ ہونے پر وداع کیا گیا جبکہ  نئے ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شرد نائیک کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ کئی دیگر ذمہ داران نے اس موقع پر نئے آفسر کو مبارکباد پیش کیں اور ڈاکٹر اشوک کمار کو سبکدوش ہونے پر ان کی خدمات کی  سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ہیلتھ آفسر کی وداعی تقریب میں تنظیم میڈیکل کمیٹی کے کنوینر یونس رکن الدین بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کورونا سے اُڈپی میں مرنے والوں کی تعداد ہوگئی 6؛ بھٹکل میں بھی ایک شخص کی موت

جمعرات کو اُڈپی میں مزید ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہونے کے بعد ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی ہے۔ اسی طرح بدھ کی شب کو بھٹکل میں بھی ایک شخص کی موت واقع ہونے کی خبر  موصول ہوئی ہے جس کی رپورٹ آج جمعرات کو کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی ہے۔اس طرح بھٹکل ...

مینگلور : دکشن کنڑا میں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاون کا آج سے ہوا نفاذ، راستے سنسان، دکانیں بند، عام زندگی مفلوج

کورونا کے بڑھتے معاملات اور روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے  ایک ہفتہ طویل لاک ڈاون کا آج  سے مینگلور سمیت دکشن کنڑا ضلع میں نفاذ عمل میں آیا جس کے دوران شہر کی سڑکیں سنسان اور بہت زیادہ چہل پہل والے علاقوں میں بھی سناٹا نظر آیا۔ 

بنگلورکے ساتھ ساتھ ساحلی کرناٹکا میں کورونا کا قہر جاری؛ اُترکنڑا میں 76 معاملات؛ بھٹکل میں پھر ایک شخص کی موت

ریاست کرناٹک بالخصوص بنگلور میں کورونا کا قہر جاری ہے مگر ساحلی کرناٹکا میں بھی کورونا کے معاملات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک طرف آج ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے 76 معاملات سامنے آئے تو وہیں پڑوسی ضلع اُڈپی میں 52 اور دکشن کنڑا میں 76 پوزیٹیو کیسس کی تصدیق ہوئی ہے۔