ماں کے بعد بھٹکل کی دو بیٹیوں نے جیتا دبئی قران مقابلہ؛ ایک کو اول اور دوسری کو دوم مقام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2017, 7:41 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی  21؍مئی (ایس او نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والی فاطمہ محتشم اور عائشہ محتشم نے دبئی  میں منعقدہ ۱۲ واں قرآن مقابلہ جیت کر ہندوستان اور بالخصوص بھٹکل کے مسلمانوں کے لئے قابل رشک کارنامہ انجام دیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ سال قبل ان کی والدہ فائزہ  صدیق محتشم جو قران کی حافظہ ہیں ، نے بھی اسی طرح کا قران کا ایک مقابلہ جیت کر پورے ملک کا نام  روشن کردیا تھا۔

محمد بن راشد سنٹر فار کلچرل اینڈ سوشیل انڈاسٹانڈنگ کے زیراہتمام منعقدہ اس مقابلۂ قرآن میں غیر عرب شرکاء کی بہت ہی قلیل تعداد تھی جس میں بھٹکل کی محتشم بہنیں بھی شامل تھیں۔دبئی سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے کے ایک زمرے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں شرکاء کو شکست دے کر فاطمہ محتشم نے اول مقام حاصل کیا تو اس کی بہن عائشہ محتشم نے دوسرا مقام اپنے نام کرلیا۔

 محتشم بہنوں کو  شیخ سعید بن حشر المختوم کے ہاتھوں دبئی  انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے ہیڈکوارٹرز میں انعام و اعزاز سے نوازا گیا۔جناب جان صدیق محتشم نے اپنی دُختران  کے بارے میں بتایا کہ بڑی بہن فاطمہ(۱۵سال) نے بارہ سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرلیا تھا، جبکہ چھوٹی بہن عائشہ(۱۱سال) نے ابھی پانچ پارے حفظ کیے ہیں۔ آگے بتایا کہ ان دونوں کو اس مقابلے کے لئے ان کی والدہ نے ہی تیار کیا تھا اور قران حفظ کرانے کے پیچھے بھی ان کی والدہ کا ہی رول رہا ہے، البتہ  دونوں نے سند کے لئے مرکز  النور میں داخلہ لیا تھا۔

جان صدیق نے بتایا کہ فاطمہ نے اس سے پہلے بھی بہت سے مقابلے جیتے ہیں۔ مگر اب کی بار اس نے ڈھائی پاروں پر مشتمل قرآن کی سب سے طویل سورۃ البقرہ حفظ کرنے کے زمرے میں اول مقام پایا ہے۔فاطمہ اس وقت 10ویں گریڈ کی اسکولی طالبہ ہے۔ جبکہ عائشہ  پانچویں کلاس میں زیرتعلیم ہے، یہ دونوں دبئی کے سینٹرل اسکول کی طالبات ہیں۔جان  صدیق کے مطابق  دونوں بہنیں فاطمہ اور عائشہ عربی زبان کی پوری جانکاری رکھتی ہیں اور اپنی مادری زبان نوائطی  سے زیادہ بہتر انداز میں عربی بولتی ہیں۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ نے اس انعام کے لئے اللہ کا شکر اداکیاکہ اسی کی توفیق سے یہ مقام نصیب ہواہے۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی والدہ اور اپنے اساتذہ  کا بھی شکراداکیااور کہا کہ قرآن کتاب ہدایت ہے، جو محمد ﷺ پر اتاری گئی اور یہ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ عالم انسانیت کے لئے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہر سال منعقد ہونے والے اس مقابلۂ قرآن میں ۵۰۰ سے زیادہ لڑکے اور لڑکیاں شامل ہوتے ہیں۔حفظ کی سطح اور قرآت کے انداز و معیار پر مشتمل کُل ۳۴ زمروں میں تقسیم یہ مقابلہ مارچ اور اپریل کے درمیان منعقد ہوتا ہے۔

دونوں بہنوں کی اس شاندار کامیابی پر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے دونوں طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی ہے، اسی کے ساتھ ساتھ دبئی میں موجود بھٹکل کے ذمہ داران بالخصوص قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن، محمد اشفاق سعدا اور محمد یوسف برماور نے بھی ان کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ادارہ ساحل آن لائن بھی جناب صدیق محتشم جان اور ان کی دونوں دُختران کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور دُعا گو ہے کہ اللہ دونوں بچیوں کو نظر بد سے محفوظ رکھے اور اگلے میدانوں میں بھی کامیابی اور کامرانی ان کے قدم چومے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...