بھٹکل: پرائمری طلبا کی اسکالرشپ بند کئےجانےکے خلاف ایس آئی اؤ نے ریاستی وزیر تعلیم کے نام دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th December 2022, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے 8ویں تک کی پری پرائمری اسکالرشپ بند کئےجانےکے خلاف اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی اؤ) بھٹکل شاخ نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ریاستی وزیر برائے پرائمری تعلیم کو میمورنڈم سونپتے  ہوئے  مطالبہ کیا کہ پرائمری طلبا کی اسکالرشپ کو جاری رکھتےہوئے مرکزی حکومت اپنے حکم کو واپس لے اور دستورکے بنیادیات  میں سے بچوں کی تعلیمی  حقوق  کی حفاظت کی جائے۔

میمورنڈم میں ایس آئی اؤ نےمرکزی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتےہوئےکہاہے کہ مرکزی وزارت مائنارٹی اینڈ ٹرائیبل اینڈ سوشیل جسٹس اینڈ ایمپاورنمنٹ نے رواں سال سے پرائمری طلبا کی اسکالرشپ کو بند نہ کیاجائے۔ حکومت نے آرٹی ای ایکٹ کا حوالہ دیتےہوئے وظیفوں کی ضرورت سے انکار کیا ہے وہ بالکل مناسب نہیں ہے۔ کیونکہ آرٹی ای ایکٹ کا یہ غلط استعمال ہے۔ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو بنیادی تعلیم ملے ۔ جس کی مرکزی حکومت کو حفاظت کرنی ہے۔ جس طرح پچھلی حکومتوں نے بچوں کو ترغیب دینے کےلئے تعلیمی میدان میں جو مختلف اسکیموں کو جاری کیاتھا وہ دراصل بچوں کی تعلیمی نشو نما میں ممد ومعاون ہیں۔ دستور کی دفعہ 46 کہتی ہے کہ ریاستی حکومتیں بیک ورڈ کلاسس کی معاشی اور تعلیمی ترقی پر توجہ دیں۔ اسکالرشپ کو بند کرنا اس دفعہ سے ٹکراتاہے۔ اور اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ بچے ڈراپ آوٹ ہوجائیں اور ہماری خواندگی کی شرح میں کمی ہوجائے۔

ایس آئی اؤ ریاستی وزیر تعلیم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس سلسلےمیں مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال کر اسکالرشپ جاری کرے  اور مرکزی حکومت اپنے حکم کو اپس لے۔  اور ریاستی و مرکزی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ آرٹی ای ایکٹ اور تعلیمی ماحول میں بہتری کےلئے ضروری اقدامات کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی