بھٹکل ایس آئی اؤ کی جانب سے اہم پانچ نکاتی اسٹوڈنٹس مینی فیسٹو جاری : تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th March 2019, 6:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍مارچ (ایس او نیوز)اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ( ایس آئی اؤ) کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے مدِنظر طلبا برادری کی فلاحی و بہبود ی کولے کر ریاستی سطح پر جاری کئے گئے پانچ اہم نکات پر مشتمل ’’اسٹوڈنٹس مینی فسٹو(طلبا کا منشور ) ‘‘ کو ایس آئی اؤ کے ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری محمد فہیم الدین بیدر نے دعوت سنٹر میں اجراء کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پریس ہیانڈآؤٹ میں  بتایاکہ تعلیم، روزگار، ماحولیات، سماجی انصاف اور حقوق انسانی جیسے اہم نکات پر مشتمل اسٹوڈنٹس مینی فیسٹو جاری کرتے ہوئے تمام  سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں شامل کرتے ہوئے اس کوعملی جامہ پہنائیں۔

مینی فیسٹو میں بتایا گیا ہےکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ  جس طرح بہت ساری تعلیمی کمیٹیوں کی سفارش کہتی ہے کہ تعلیم کو فروغ دینےکے لئے جی ڈی پی کی شرح 8فی صد کی جائے ۔ آر ٹی ای ایکٹ کو پیدائش سے لے کر 18برس کی عمر تک توسیع کی جائے تاکہ ہربچے کو تعلیمی ضمانت حاصل ہو اور وہ ایک باشعور، سنجیدہ ماحول میں پرورش پائے۔ ریاست کے ہردیہات میں اسکولوں کا قیام ہو۔ عدالت ِ عظمیٰ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہر یونیورسٹی اورکالجوں میں انتخابات کا انعقاد ہو۔

مرکزی حکومت کے اسکل انڈیا اسکیم کے تحت تربیتی کیمپ کے لئے منتخب ہونےو الوں کو سرٹیفکٹ کے ساتھ ماہانہ مشاہیرہ کی ضمانت حاصل ہو۔اگلے 6مہینوں کے اندر تمام  سرکاری و نیم سرکاری عہدوں پر تقرری ہو۔ تالابوں کو پاک صاف کیاجائے۔ پانی ذخیرہ اندوزی کے متبادل انتظامات کئے جائیں۔ پینےکے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے بہتر اور قابل عمل منصوبہ جات کی تشکیل کریں۔

جسٹس رنگناتھ کمیشن کے مطابق  مذہبی اقلیتوں کے طلبا و اساتذہ کو پبلک سرویس اور تعلیمی اداروں میں 10فی صد ریزرویشن دی جائے۔ اقلیتی مرکوز اضلاع جیسے بیدر وغیرہ پر خصوصی توجہ دی جائے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جیسی یونیورسٹیوں کے کیمپس سنٹر کا ایسے اضلاع میں قیام ہو۔

جمہوری آزادی اور اقدار کے تحفظ کے لئے فرسودہ ، ظالمانہ ، استبدادانہ قوانین جیسے 124اے (سڈیشن )، یو اے پی اے اور نیشنل سکیورٹی ایکٹ کو ختم کیا جائے ۔سی آر پی سی کے سکشن  197کو ختم کیاجائے تاکہ ظلم ، ٹارچر کرنے والے پولس افسران کے خلاف کیس درج کیا جاسکے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ، ایس آئی اؤ اترکنڑا ضلع کے ڈی اؤ عبود آصف، مقامی صدر ثناء اللہ اسدی اور سکریٹری محمد یوسف مارکیٹ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...