بھٹکل کے سدھارتھ ڈگری کالج میں استقبالیہ اور تہنیتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th July 2019, 7:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :19؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) سدھارتھ ڈگری کالج بھٹکل میں نئے داخلہ لئے طلبا کے لئے استقبالیہ اور ہونہار طلبا کا تہنیتی پروگرام منعقد ہوا۔

پروگرام میں مشہور مویشی ڈاکٹر گوریش پڈوکونے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے طلبا کو کالج میں میسر سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے مسابقاتی دنیا میں اپنی شخصیت کی تعمیر کرنے اور بہتر مستقبل بنانے کی تلقین کی۔ سدھارتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر موظف کیپٹن کے آر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ٹرسٹ کے سکریٹری اور پی یو کالج  کی پرنسپال ارچنا یو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سدھارتھ ڈگری کالج پرنسپال سگنیان ایس بیندور نے افتتاحی کلمات  پیش کئے۔  پروگرام میں گزشتہ سال امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونےو الے ہونہار طالبات اشونی پائی اور دیویا نائک  کی تہنیت کی گئی ۔ کرتیکا ناڈکرنی نے استقبال کیا تو وئشالی نائک نے پروگرام کی نظامت کی۔ کیشوو نائک نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔