شرالی کے وینکٹیش نارائن نائک بھٹکل بلاک کانگریس صدر نامزد

بھٹکل:26؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کانگریس کمیٹی کے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے بھٹکل بلاک کانگریس صدر کے طورپر شرالی کے وینکٹیش نارائن نائک کو نامزد کرتےہوئے ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔
پریس ریلیز میں صدر شیوکمار نے بتایا ہے کہ بھٹکل تعلقہ شرالی سے تعلق رکھنے والے وینکٹیش نارائن نائک کو بھٹکل بلاک کانگریس صدر کے طورپر نامزد کیاگیا ہے۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر اپنے عہدے کا حلف لیتےہوئے حلقہ میں مقامی سطح کے لیڈران اور کارکنا ن کو ساتھ میں لے کر پارٹی کو مضبوط ومستحکم کرنے میں جٹ جائیں ۔
شرالی گرام پنچایت کے سابق صدر اور حالیہ رکن وینکٹیش نائک شرالی کوآپریٹیو بینک میں صدارت کے عہدہ پر فائز ہیں۔