بھٹکل شرالی میں ہوئی چوری کے معاملے میں بنٹوال سے ایک شخص گرفتار؛ مزید ایک مقامی چور کی پولس کو تلاش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th July 2018, 8:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  :27/جولائی (ایس اؤ نیوز)  بھٹکل تعلقہ کے شرالی چتراپور میں 24 جولائی کو پیش آئی چوری کی واردات کے الزام میں پولس نے ایک شخص کو بنٹوال میں گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت منگلور تعلقہ کلمنڈکور دیہات کے مکین اُماناتھ پربھو (51) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس کے پاس سے  چار لاکھ روپئے مالیت کے زیورات اور 52 ہزار روپئے نقد بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق بنٹوال ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا، مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے بنٹوال پولس جائے وقوع پر پہنچی تو متعلقہ شخص گھبرا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ جب پولس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو شروع میں نام اور مقام کے متعلق صحیح جواب دئیے بغیر ٹال مٹول کرنے لگا، ہاتھ میں موجود بیاگ کھول کر دیکھا گیاتوتھیلی میں  سونے ، چاندی کے زیورات اور 52،390 روپئے نقد پائے گئے ، جب زیورات اور نقد رقم کے متعلق  پوچھنے پرمعقول جواب نہیں ملاتو پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور تھانہ لے جاکر سختی  کے ساتھ  پوچھ تاچھ کی جس کے بعد  ملزم نے بھٹکل تعلقہ شرالی کے ایک گھر سے چوری کرنےکی بات قبول کی۔

خیال رہے کہ معاملے کو لے کر بھٹکل مضافاتی پولس تھانے میں معاملہ درج ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 24جولائی کو شرالی کے چتراپور کے ایک گھر میں رات کو جب گھرمیں کوئی موجود نہیں تھا تو چوروں نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوتے ہوئے  الماریوں میں رکھے ہوئے زیورات پر ہاتھ صاف کرلیا تھا۔

پولس ذرائع نے خبر دی ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ  چوری کی اس واردات میں بھٹکل کے ایک مقامی شخص کا بھی ہاتھ ہے، جس کو پولس اب تلاش کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...